والدہ کی ڈانٹ، لاہور کی رہائشی کمسن لڑکیاں گوجرانوالہ پہنچ گئیں

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) والدہ نے ڈانٹ ڈپٹ کی تو ٹرین میں بیٹھ گئیں، چائلڈ بیورو بھجوا دیا گیا والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر 2 بچیاں لاہور سے گوجرانوالہ پہنچ گئیں، 8 سالہ سحرش اور 11 سالہ اقصیٰ کو چائلڈ بیورو بھجوا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹائون مارکیٹ کے چوکیدار نے بچیوں کو پریشان اور لاوارث دیکھ کر ان سے پوچھ گچھ کی جس کے بعد انہیں ماڈل ٹائون پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد بچیوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو بھجوا دیا۔

بچیوں نے پولیس کو بیان دیا کہ ان کا گھر نشتر کالونی لاہور میں ہے، ان کی ماں نے ڈانٹ ڈپٹ کی تو وہ ٹرین میں بیٹھ کر گوجرانوالہ آ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے گھر نہیں جانا چاہتیں۔