کروڑ لعل عیسن : چار بچوں کی ماں نے گزشتہ روز گھریلو ناچاکی سے تنگ آکر خودکشی کر لی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز چکنمبر 94/TDA میں ڈاکٹر محمد اسلم کی بیوی ڈاکٹر فرحانہ ہاشم دختر محمد ہاشم نے گھریو لڑائی جھگروں سے تنگ آ کر خود کو پنکھے سے پھندا ڈال کر خودکشی کر کے زنگی کا خاتمہ کر لیا۔
پولیس کے سب انسپکٹر چوہدری نذیر احمد اطلاع ملنے پر موقع پر پنہنے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچایا اور ضروری کاروائی شروع کی لیکن ورثہ پوسٹ مارٹم اور کاروائی کروانے سے انکار کرتے ہوئے فرحانہ ہاشم کی لاش واپس لے گئے۔ خود کشی کی مزید وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔