ماں

Mother

Mother

میں ہوں اِک موج تُو کنارا ہے
تیری قُربت ہی اب سہارا ہے
یہ تیرے میرے بیچ کارشتہ
ماں مجھے جان سے بھی پیارا ہے
زندگی کی اداس راہوں میں
میں نے اکثر تجھے پکارا ہے
تیرے ہونٹوں کا لمس ماتھے پہ
میرے ہر درد و غم کا چارا ہے
تیری ہستی ہے منفعت میری
ورنہ دنیا میں سب خسارا ہے
میری سوچوں میرے خیالوں کو
تیرے افکار نے سنوارا ہے
اِن اندھیروں کی بدنصیبی میں
تُو میرے بخت کا ستارا ہے

زریں منور