لاہور (جیوڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ان کی والدہ کی طبیعت بدستور تشویشناک ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیگم کلثوم نواز کی صحت سے متعلق مریم نواز نے لکھا کہ والدہ کی طبیعت تاحال تشویشناک ہے اور فی الحال ڈاکٹرز ان کی صحت کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ رہے تاہم والدہ اب بھی ڈاکٹرز کی زیرنگرانی ہیں۔
واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں جب کہ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز بھی کلثوم نواز کی تیمارداری کے لیے لندن میں ہی موجود ہیں۔