ماں بیٹے کی لازوال محبت پر مبنی نئی فلم” دی کولڈ لینڈز” کا ٹریلر جاری

The Cold Lands

The Cold Lands

نیویارک (جیوڈیسک) ہالی وڈ کی سنسنی اور ڈرامے سے بھرپور نئی فلم ” دی کولڈ لینڈز” کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ہدایت کار ٹام گلروئے کی اس فلم کی کہانی ماں اور بیٹے کی لا زوال محبت پر مبنی ہے جو شہر سے دور پر سکون مقام کارُخ کرلیتے ہیں تاہم حادثاتی طور پر ماں کی موت کے بعد بیٹے کی زندگی ایک نیا موڑ اختیار کر لیتی ہے۔

ڈرامہ سے بھرپور سنسنی خیز فلم میں سیلاس ایلیچ،للی ٹیلر اور پیٹر سکینیوینو اہم کرداروں میں جلوئہ گر ہورہے ہیں جو 14 مارچ کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔