مدر ٹریسا کی 104ویں سالگرہ منائی گئی

Mother Teresa

Mother Teresa

نئی دہلی (جیوڈیسک) اپنی ساری زندگی بیماروں اور غریبوں کے لئے وقف کر دینے والی مدر ٹریسا کی 104 ویں سالگرہ منائی گئی اس موقع پر عیسائی راہبوں، ان کے عقیدت مندوں، بچوں نے خصوصی دعائیہ تقریب میں شرکت کی، مدر ٹریسا کا اصل نام ای گینیز غونژا تھا۔

وہ 1910 کو سلطنت عثمانیہ میں پیدا ہوئیں، آٹھ برس کی عمر میں ہی یتیم ہو گئیں۔ ماں نے مذہب کے نام پر دنیا ترک کر کے انسانوں کی خدمت کے لئے زندگی وقف کر دینے والوں کی اتنی داستانیں سنائیں کہ مدر ٹریسا نے بھی اپنی زندگی اس مقدس کام کے لئے وقف کر دی۔