زچگی کے دوران نوزائیدہ بچی جاں بحق ، ورثا کی ھسپتال میں توڑ پھوڑ

Punjab

Punjab

لاہور(جیوڈیسک)لاہورکے داتادربار ھسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے زچگی کے دوران نوزائیدہ بچی جاں بحق ہوگئی۔جس پر اس کے ورثا نے اسپتال میں توڑ پھوڑ کی۔ورثا کے مطابق جمعہ کی صبح بلال گنج کے محمدبابرکی اہلیہ کو زچگی کے لیے داتادرباراسپتال میں لایاگیا،جہاں رات گئے ا س کی حالت بگڑگئی لیکن وہاں کوئی ڈاکٹر ڈیوٹی پر موجود نہیں تھا۔

دوران زچگی بچی دم توڑگئی،جس پربچی کے ورثا نے اسپتال میں ہنگامہ آرائی اور ڈاکٹروں کے خلاف احتجاج کیا۔بچی کے والدکی مدعیت میں ڈاکٹروں کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے درخواست دائرکردی گئی،ڈی ایم ایس داتادربارنے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے اور ذمہدار ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔