تحریک انصاف کا آزادی مارچ میں عمران خان کے بیٹوں کو شریک کرنے کا فیصلہ

Sons

Sons

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف نے آزادی مارچ میں عمران خان کے دونوں بیٹوں کو شریک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور دونوں بھائی 13 اگست کو لندن سے پاکستان پہنچیں گے۔

تحریک انصاف نے 14 اگست کو لاہور سے اسلام آباد تک کے آزادی مارچ میں عمران خان کے بیٹوں سلیمان خان اور قاسم خان کو شریک کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں بھائی 13 اگست کو پاکستان پہنچیں گے اور اپنے والد کے ہمراہ آزادی مارچ کی قیادت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دونوں بیٹوں کو سیاسی جماعتوں کی تنقید کے پیش نظر بلایا گیا ہے۔