ون ویلنگ کے حوالے سے تحریک التواء پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی۔ وسیم اختر

Lahore

Lahore

لاہور: پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرو امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اخترنے ون ویلنگ کے حوالے سے تحریک التواء پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادی۔تحریک التواء میں کہاگیاہے کہ”اسلام پو رہ کے علاقے ساند ہ سٹاپ پر ون ویلنگ کرنے والے موٹرسائیکل سوار نوجوان نے 17سالہ نا معلوم لڑکے کی جان لے لی ۔ون ویلنگ جان لیوا عمل ہے ۔ ون ویلنگ کرنے والے اپنی جان دائو پر لگا تے ہیں اورزدمیںآنے والے بھی جان سے گذرجاتے ہیں ۔ حکومت اور قانو ن نافد کرنے والے ادارے اس جان لیوا کھیل پر ابھی تک کنٹرول نہیں کر سکے۔

ضرورت ہے کہ حکومت ون ویلنگ کے حوالے سے آگہی مہم چلائے اوراس سلسلے میںاب تک ہو نے والے جانی ومالی نقصان کے اعدادو شمار کو سامنے لائے تاکہ معاشرہ کو بھی اس نقصان کا اندازہ اور وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے۔نیز ون ویلنگ کرنے والے افرادپر بھا ری جرمانہ عائد کیاجائے ۔ تاکہ ون ویلنگ کا خاتمہ ہوسکے ۔اور ون ویلنگ کے نتیجے میں معاشرے کو لاشوں کے تحفے ملنے بند ہوں”۔میڈیاکوجاری کردہ بیان میں ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاکہ ون ویلنگ ایک جان لیواکھیل،نیزحکومت پنجاب اس کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات اور قانون پر عمل درآمدکویقینی بنائے۔ون ویلنگ پر نہ صرف لاکھوں روپوں کاجوا لگایاجاتاہے بلکہ اس کھیل کے باعث ٹریفک کے بہائومیں بھی خلل پڑتاہے اورآئے روزحادثات بھی رونماہوتے رہتے ہیں۔