موٹر سائیکل کے آمنے سامنے ٹکرانے سے دو موٹر سائیکل اور بچی شدید زخمی

پیرمحل : موٹر سائیکل کے آمنے سامنے ٹکرانے سے دو موٹر سائیکل اور بچی شدید زخمی ہونے سے لڑائی کے مختلف واقعات میں 17 افراد شدید زخمی تفصیل کے مطابق چک نمبر 692/32 گ ب کے رہائشی موٹر سائیکل سوار شہباز اور شفیق بچوں کو چھوڑنے کے لے آتے ہوئے آمنے سامنے ٹکراگئے جس کے نتیجہ میں دونوں موٹر سائیکل اور ایک موٹر سائیکل پر بیٹھی ہوئی بچی کرن بی بی شدید زخمی ہوگئی سی پلاٹ میں راستہ کے تنازعہ پر لیاقت علی ولد عنایت حسین، محمد جمیل ولد حاجی خلیل احمد کو محمد جمیل نے کلہاڑی کے وارکرکے شدید زخمی کرڈالا چک نمبر 676/17 گ ب کے رہائشی محمد ارشد ولد محمد اسلم کو ریڑھی سے ریڑھی سے ٹکرانے کے تنازعہ پر مامند نے تشددکرکے زخمی کر ڈالا۔

چک نمبر 57/3 ٹکرا کے رہائشی جعفر حسین ولد خان محمد کو بچوں کی لڑائی کے تنازعہ پر محمد نواز ولد محمد علی نے تشدد کرکے زخمی کر ڈالا چک نمبر 720 گ ب کے رہائشی محمد عمران ولد نواز کو محمد عباس نے تشددکرکے زخمی کرڈالا چک نمبر 660/1 گ ب کے رہائشی گلزا راحمد ولد محمدحنیف کو منور علی نے تشدد کرکے زخمی کرڈالا چک نمبر 773 گ ب کے رہائشی بابر نواز ولد محمد نواز کو کار سواروں ساجد نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اغوا کرتے ہوئے زخمی کر ڈالا چک نمبر 674/15 گ ب میں میلہ پر معمولی تنازعہ کے جھگڑا پر ڈنڈوں سوٹوں کے آزادانہ تصادم میں چھ افراد جن میں صابر اں بی بی زوجہ منظور، ارشد، آصف پسران منظور، شمشاد علی ولد رحمت، آصف، طارق پسران شمشاد شدید زخمی ہوگئے۔