موٹر سائیکل ریس پر پابندی اورریس کا انعقاد کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ حنیف خان
Posted on October 30, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
کراچی: خدمت انسان ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی حنیف خان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ موٹر سائیکل ریس پر مکمل پابندی لگائی جائے اور ریس کے انعقاد میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لا کر نوجوان نسل کو تباہی اور قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز موٹر سائیکل ریس کے دوران جاں بحق ہونے والے نوجوان طلحہ انجم کے خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کیا ۔ حنیف خان نے چیف جسٹس آف پاکستان، صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان ،وزیر اعلیٰ سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ موٹر سائیکل ریس کے اس خونی کھیل کو فوری بند کرانے کے احکامات صادر فرمائیںاس خون کھیل کا حالیہ شکار شہر کراچی کا نوجوان طلحہ انجم کے خاندان کو انصاف مہیا کیا جائے تاکہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر نوجوان نسل کو اس خونی کھیل سے بچایا جاسکے۔
حنیف خان نے کہاکہ موٹر سائیکل ریس کا کھیل نوجوان نسل کے خاتمے کا سبب بن رہی ہے اس لئے ضروری ہے کہ اس خونی کھیل سے نوجوانوں کو محفوظ بنا نے کے لئے سخت قوانین بنا ئے جائیں تاکہ موٹر سائیکل ریس جو کہ جوئے کے طور پر استعمال کی جارہی ہے اس کی روک تھام کو یقینی بنا کر نوجوانوں کی زندگیوں کو محفوظ بنا یا جاسکے حنیف خان نے کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ شہر میں جوئے کے طور پر کھیلے جانے والے موٹر سائیکل ریس پر فوری پابندی کے احکامات صادر کریں کیو نکہ موٹر سائیکل ریس ایک مافیا کی شکل اختیار کرچکی ہے یہ ریس رات گئے شہر کے مختلف اہم شاہراہوں پر منعقد کئے جاتے ہیں حنیف خان نے حکام بالا سے اپیل کی کہ وہ موٹر سائیکل ریس کا حالیہ شکار طلحہ انجم کے خاندان کو انصاف کی فراہم کیا جائے مرتکب عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے تا کہ مزید نوجوانوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچایا جا سکے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com