موٹر سائیکل کے تصادم میں نوجوان علی سہیل جاں بحق

Umar Farooq Awan

Umar Farooq Awan

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان، عمر فاروق اعوان سے) موٹر سائیکل کے تصادم میں موضع ٹھوٹھہ را ئے بہادر کا نوجوان علی سہیل جاں بحق ہو گیا۔ علی سہیل کی عمر 14برس تھی۔ وہ اپنے و الدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔

ذرائع کے مطابق گلیانہ کے نواحی موضع ٹھوٹھہ رائے بہادر کا رہائشی علی سہیل عید کے روز اپنے کام جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہو گیا اور کھنبے کے ساتھ جا ٹکرایا۔ اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ علی سہیل کے باڈی جب گاوں پہنچی تو پورے قصبہ میں کہرام مچ گیا، علی سہیل دسویں کلاس کا طالبعلم تھا۔