موٹر سائیکل اور چنگ چی رکشہ میں تصادم کے باعث جھگڑا، 2 افراد زخمی

Accident

Accident

لاہور (جیوڈیسک) شاہدرہ کے علاقہ میں موٹر سائیکل اور چنگ چی میں تصادم، 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ کے علاقہ میں موٹر سائیکل اور چنگ چی رکشہ کی آپس میں ٹکر ہو گئی

جس سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا لیکن بعد ازاں موٹر سائیکل سوار اور چنگ چی کا ڈرائیور ایک دوسرے کی غلطی قرار دیتے ہوئے آپس میں جھگڑ پڑے جس سے عامر اور شہباز دونوں شدید زخمی ہو گئے۔