2 موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے دو افراد شدید زخمی

Motorcycle Collide

Motorcycle Collide

وزیر آباد (تحصیل رپورٹر) 2 موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے دو افراد شدید زخمی۔

تفصیلات کے مطابق شہباز احمد ساکنہ ہیرانوالہ اپنی بہن کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر کوٹ خضری آ رہا تھا کہ محالف سمت سے شاہزیب سکنہ کوٹ خضری کے ساتھ داد والی روڈ پی این پی ملز کے سامنے ٹکرا ہو گیا۔

جس کے باعث شاہزیب بٹ کی دائیں ٹانگ ٹوٹ گئی جبکہ شہباز احمد کا چہرہ بری طرح زخمی ہو گیا۔مضروبین کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیر آباد میں ابتدائی طبی امداد کے بعد گوجرانوالہ ریفر کر دیا گیا۔