گجرات کی خبریں 29/8/2016

Prizes

Prizes

گجرات (جی پی آئی) ضلع گجرات میں پہلی مرتبہ سکول لیول پر پوزیشن ہولڈر طلبہ کو موٹر سائیکل اور لیپ ٹاپ جیسے قیمتی انعامات دئیے گئے۔ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کی تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔ جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر سائوتھ ایشیا یونیورسٹی میاں عمران مسعود تھے۔ دیگر مہمانان گرامی میں سابق VC یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر فہیم ملک ‘ صدر آل پنجاب پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن طارق جاوید چوہدری’ ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز کنجاہ کیمپس عادل حیات’ ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز صوفی کیمپس ، ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز عبداللہ کیمپس جاوید لنگڑیال’ اسسٹنٹ کمشنر بلال فیروز جوئیہ’ مس شمائلہ ناز’ شہباز اے چوہدری’ اظہر قادری’ حاجی محمد اشفاق’ ڈائریکٹر ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر منیر احمد’ ڈاکٹر منیر چوہدری ‘ لیاقت رتڑا و دیگر تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق کی طرف سے جماعت دہم کے امتحانات میں اول پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ حافظہ زرش سلیمان کو ایپل کا Core i5 لیپ ٹاپ جبکہ حافظ محمد ابوبکر کو 70cc موٹر سائیکل جبکہ تیسری پوزیشن ہولڈر طالبہ حوریہ زینب Core i3 لیپ ٹاپ دیا گیا۔ جبکہ ان طلبہ و طالبات کو سکول کی جانب سے خصوصی شیلڈز اور سر ٹیفکیٹ بھی دئیے گئے۔ جبکہ جماعت نہم کے امتحانات میں اول پوزیشن حاصل کرنیوالی طالبہ ایمن ہمایوں کو 3 ہزار روپے ‘ عیشاء تنویر کو 2 ہزار روپے ‘ شامیر اظہر کو 2 ہزار روپے’ نور العین سلیمی اور عیشاء فاطمہ کو 1,1 ہزار روپے کیش دئیے گئے ۔ جبکہ تمام A+ گریڈ حاصل کرنیوالے طلباء و طالبات کو سرٹیفکیٹ و شیلڈز دی گئیں ۔ جبکہ جماعت نہم کی پہلی پانچ پوزیشن ہولڈرز طالبہ و طالبات کی فیسیں معاف کرنے کا اعلان کیا۔ جبکہ شاندار نتائج پر حافظ محمد طاہر ایڈمنسٹر یٹر و ایریا ہیڈ سیکنڈری سکول کو 10 ہزار روپے نقد انعام ‘ سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ مس نجف قریشی ایریا ہیڈ سیکنڈری کو 10 ہزار روپے نقد انعام شیلڈز و سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ جبکہ ٹیچرز فیض الاسلام’ انیلا کرامت’ سائرہ انور’ مس زاہدہ بابر’ مس نورین ‘ ثمینہ وقار’ عمران ذاکر’ ثمرن شہزادی اور خادم حسین کو نقد انعامات شیلڈز و سرٹیفکیٹ دئیے گئے۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) سابق وزیر تعلیم وائس چانسلر سائوتھ ایشیا یونیورسٹی میاں عمران مسعود نے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گجرات پنجاب بھر میں تعلیمی لحاظ سے تیسرے نمبر پر آتا ہے۔ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کا سنگ بنیاد ہم نے اپنے ہاتھوں سے رکھا اور ہمیں خوشی ہے کہ آج یہ ادارہ صحیح معنوں میں ضلع گجرات کا معیاری تعلیمی ادارہ بن چکا ہے۔ شہزاد شفیق شرقپوری کی سربراہی میں اس ادارے کا سٹاف دن رات طلبہ کی تعلیم و تربیت کا مشن مکمل کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ جب تک تعلیم کے ساتھ تربیت کا عمل نہ ہو تعلیم کا فائدہ نہیں ہوتا۔ شہزاد شفیق نے اپنے طلبہ کی تعلیم و تربیت دونوں کو لازم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ آج ہم ایک کامیاب ادارے میں کھڑے ہیں۔ ضلع گجرات میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں مجھے پورے پنجاب میں جانا ہوتا ہے لیکن جتنا ٹیلنٹ گجرات میں نظر آتا ہے کہیں اور نظر نہیں آتا۔ میاں عمران مسعود نے کہا کہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس نے جس طرح طلباء کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ میں دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے طلباء و طالبات کیلئے جو سائوتھ ایشیا یونیورسٹی میں داخل ہونا چاہئیں ان کے سکالر شپ کا اعلان کرتا ہوں ۔ ہم نے پنجاب میں فروغ تعلیم کے سلسلہ میں اہم کردار ادا کیا۔ اور کوشش کی کہ غریب محنت کش کے بچے بھی سکول جا سکیں۔ اس سلسلہ میں پورے پنجاب میں بچوں کو فری کتب اور مکمل تعلیم فری کا قانون پاس کیا کیونکہ بچوں کو تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ملک سے باہر بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے ۔ پاکستان ہی ہماری پہچان ہے اگر پاکستان کی اہمیت پوچھنی ہے تو فلسطین والوں سے پوچھیں ۔ ہم پاکستان کی ترقی و سلامتی کے خواہاں ہیں۔ صدر آل پنجاب پرائیویٹ سکولز اور کالجز ایسوسی ایشن طارق جاوید چوہدری نے کہا کہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کی کاوشیں قابل تحسین ہیں اور ہم ادارے کے سٹاف اور منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے اتنا شاندار رزلٹ دیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ بلال فیروز جوئیہ نے کہا کہ اگر ہم اپنے بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کریں تو ملک ترقی کر سکتا ہے ۔ محمد شہزاد شفیق شرقپوری نے کہا کہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کمائی کا ذریعہ نہیں بلکہ خدمت کا ذریعہ ہے اور ہم اپنی کمائی انہی بچوں پر صرف کر رہے ہیں اور کسی قسم کا کوئی اضافی فیسز یا کوئی ٹیکس وصول نہیں کیا جاتا۔ جبکہ 1144 طلبہ و طالبات فری تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہمارے بچے بورڈ میں ٹاپ کررہے ہیں۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات اور انکے والدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر شہزاد شفیق نقشبندی کے والد محترم بائو محمد شفیق کی تعلیم کی خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ جبکہ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس جماعت نہم و دہم کے طلبہ و طالبات میں تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر شرکاء کیلئے ریفرشمنٹ کا خصوصی انتظام کیا گیا جبکہ سیکورٹی کیلئے خصوصی طور پر اقدامات کئے گئے تھے۔

گلوبل پریس انٹرنیشنل

……………………………
گجرات(جی پی آئی) یونیورسٹی آف سائوتھ ایشیا ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے ہونہار طلبہ و طالبات کو سکالر شپ دیگی۔ تاکہ وہ صحیح طریقہ سے اپنی تعلیم حاصل کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر سائوتھ ایشیا یونیورسٹی میاں عمران مسعود نے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ گجرات کا یہ ادارہ تعلیم کے میدان میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ اور ہم اس ادارے کے ہونہار طلبہ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔ تعلیم کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے چاہے ہم اقتدار میں ہوں یا اپوزیشن میں تعلیم کے فروغ کیلئے کام کرتے رہیں گے۔ والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم کی جانب توجہ دیں اور ان سے رابطہ رکھیں۔ بچوں کے مسائل کو سمجھیں والد کا بچوں کیساتھ رابطہ بے حد ضروری ہے اور والدین کے تعاون سے ہی اساتذہ بچوں کی بہتر انداز میں تربیت کر سکتے ہیں۔ شہزاد شفیق شرقپوری نے کہا کہ ہم میاں عمران مسعود کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس ادارے کے طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کئے ہیں اور ہم جماعت نہم کے ہونہار طلبہ و طالبات جنہوں نے سکول میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کی ہیں ان کے لئے سالانہ فیسیں معاف کرنیکا اعلان کرتے ہیں۔ وہ مکمل طور پر تعلیم ادارے کی جانب سے حاصل کریں گے۔ ہمارے ادارے کا ہر طالبعلم جو بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرے گا اسکو ہم فری تعلیم کے ساتھ ساتھ سکالر شپ اور دیگر انعامات بھی دیں گے۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات اور انکے والدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔
……………………………………
گجرات(جی پی آئی) ممتاز ماہر تعلیم طارق جاوید چوہدری صدر آل پنجاب پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور ہم پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی کاوشوں کی وجہ سے معیار تعلیم بہتر ہو رہا ہے۔ حکومت پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو سہولیات فراہم کرے نہ کہ ان کے مسائل میں اضافہ کا سبب بنے ۔ ہم حکومت کی پالیسیوں کے مطابق فروغ تعلیم کیلئے کوشاں ہیں۔ بے جا پابندیاں افسوسناک ہیں۔ حکومت پنجاب پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے بنیادی مسائل کے حل کو یقینی بنائے۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) بزم غلامان گھمکول شریف کے زیر اہتمام ماہانہ محفل میلاد مصطفی ۖ و ذکر 2 ستمبر بروز جمعتہ المبارک بعد از نماز عصر تا مغرب منعقد ہو گی۔ جس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن شاہ سروری قادری کریں گے۔ چوہدری افتخار ملہی نے کہا ہے کہ عامر الیکٹرونکس پر منعقد ہونے والی اس محفل ذکر میں ضلع بھر سے اہم شخصیات شریک ہوں گی۔ سیکورٹی کیلئے بھرپو رانتظامات کئے گئے ہیں۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) IKMC انٹرنیشنل کینگرو میتھ کنٹسٹ دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں مقابلہ میں دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے بچوں کی شاندار پوزیشنیں۔ دُعا فاطمہ کلاس ون نے پاکستان میں چھٹی پوزیشن حاصل کر کے سلور میڈل کے ساتھ سرٹیفکیٹ اور 1 ہزار روپے نقد انعام حاصل کیا۔ عیشال فاطمہ کلاس ٹو نے پاکستان میں چٹھی پوزیشن حاصل کر کے سلور میڈل کے ساتھ سرٹیفکیٹ اور 1000 روپے نقد انعام حاصل کیا۔ محمد طہٰ نے کلاس تھری نے پاکستان میں چھٹی پوزیشن حاصل کر کے کانسی کے تمغہ کے ساتھ سرٹیفکیٹ سکول کی طرف سے تعریفی سند اور 1 ہزار روپے نقد انعام حاصل کیا۔ ایمن اویس کلاس فور نے پاکستان میں چھٹی پوزیشن حاصل کر کے کانسی کا تمغہ سرٹیفکیٹ اور سکول کی طرف سے تعریفی سند اور ایک ہزار روپے نقد انعام حاصل کیا۔ چاروں بچوں کو کینگرو شرٹس بھی دی گئی۔ اس موقع پر میتھ کے اساتذہ سونیا تبسم’ معصومہ زینب’ عائشہ گلریز’ سدرہ بٹ’ تابندہ مختار’ عائشہ افضل’ حمیرا سردار’ شمسہ ‘ کرن’ حافظ ارسلان اور سمیرا وقار کو بھی نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کے علاوہ مسز سعدیہ سلیمان پرائمری ایریا ہیڈ کو نقد انعام اور سرٹیفکیٹ د ئیے گئے۔ سکول ایڈمنسٹریٹر اور میتھ کوارڈینیٹر حافظ محمد طاہر کو دس ہزار روپے کیش ‘ سرٹیفکیٹ اور تعریفی سند دی گئی۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) صاحبزادہ پیر سید حسن محمود شاہ گجراتی آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری پہچان ہے۔ اور پاکستان کی سلامتی اور سا لمیت کے خلاف باتیں کرنیوالے پاکستان کے مخلص نہیں ہو سکتے۔ پاکستان علمائے اہل سنت نے حاصل کیا۔ اور اس کیلئے قربانیاں دیں۔ جو لوگ آج بھی پاکستان کا کھاتے ہیں اور پاکستان کو گالیاں دیتے ہیں ان کے خلاف کارروائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ایم کیو ایم جیسی دہشتگرد تنظیموں کو فوری طور پر بین ہونا چاہئے۔ پیر سید حسن محمود شاہ گجراتی نے کہا کہ ہمارے اسلاف نے یہ ملک اپنی جانوں کا نذرانہ کر کے حاصل کیا۔ ہم پاکستان آرمی کے شانہ بشانہ ہیں ۔ آرمی کو چاہئے کہ ایسے بد بختوں کی زبانیں کھینچ لے جو پاکستان کی سالمیت کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) ضلع گجرات میں پہلی مرتبہ سکول لیول پر پوزیشن ہولڈر طلبہ کو موٹر سائیکل اور لیپ ٹاپ جیسے قیمتی انعامات دئیے گئے۔ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کی تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔ جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر سائوتھ ایشیا یونیورسٹی میاں عمران مسعود تھے۔ دیگر مہمانان گرامی میں سابق VC یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر فہیم ملک ‘ صدر آل پنجاب پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن طارق جاوید چوہدری’ ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز کنجاہ کیمپس عادل حیات’ ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز صوفی کیمپس ، ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز عبداللہ کیمپس جاوید لنگڑیال’ اسسٹنٹ کمشنر بلال فیروز جوئیہ’ مس شمائلہ ناز’ شہباز اے چوہدری’ اظہر قادری’ حاجی محمد اشفاق’ ڈائریکٹر ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر منیر احمد’ ڈاکٹر منیر چوہدری ‘ لیاقت رتڑا و دیگر تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق کی طرف سے جماعت دہم کے امتحانات میں اول پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ حافظہ زرش سلیمان کو ایپل کا Core i5 لیپ ٹاپ جبکہ حافظ محمد ابوبکر کو 70cc موٹر سائیکل جبکہ تیسری پوزیشن ہولڈر طالبہ حوریہ زینب Core i3 لیپ ٹاپ دیا گیا۔ جبکہ ان طلبہ و طالبات کو سکول کی جانب سے خصوصی شیلڈز اور سر ٹیفکیٹ بھی دئیے گئے۔ جبکہ جماعت نہم کے امتحانات میں اول پوزیشن حاصل کرنیوالی طالبہ ایمن ہمایوں کو 3 ہزار روپے ‘ عیشاء تنویر کو 2 ہزار روپے ‘ شامیر اظہر کو 2 ہزار روپے’ نور العین سلیمی اور عیشاء فاطمہ کو 1,1 ہزار روپے کیش دئیے گئے ۔ جبکہ تمام A+ گریڈ حاصل کرنیوالے طلباء و طالبات کو سرٹیفکیٹ و شیلڈز دی گئیں ۔ جبکہ جماعت نہم کی پہلی پانچ پوزیشن ہولڈرز طالبہ و طالبات کی فیسیں معاف کرنے کا اعلان کیا۔ جبکہ شاندار نتائج پر حافظ محمد طاہر ایڈمنسٹر یٹر و ایریا ہیڈ سیکنڈری سکول کو 10 ہزار روپے نقد انعام ‘ سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ مس نجف قریشی ایریا ہیڈ سیکنڈری کو 10 ہزار روپے نقد انعام شیلڈز و سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ جبکہ ٹیچرز فیض الاسلام’ انیلا کرامت’ سائرہ انور’ مس زاہدہ بابر’ مس نورین ‘ ثمینہ وقار’ عمران ذاکر’ ثمرن شہزادی اور خادم حسین کو نقد انعامات شیلڈز و سرٹیفکیٹ دئیے گئے۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) سابق وزیر تعلیم وائس چانسلر سائوتھ ایشیا یونیورسٹی میاں عمران مسعود نے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گجرات پنجاب بھر میں تعلیمی لحاظ سے تیسرے نمبر پر آتا ہے۔ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کا سنگ بنیاد ہم نے اپنے ہاتھوں سے رکھا اور ہمیں خوشی ہے کہ آج یہ ادارہ صحیح معنوں میں ضلع گجرات کا معیاری تعلیمی ادارہ بن چکا ہے۔ شہزاد شفیق شرقپوری کی سربراہی میں اس ادارے کا سٹاف دن رات طلبہ کی تعلیم و تربیت کا مشن مکمل کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ جب تک تعلیم کے ساتھ تربیت کا عمل نہ ہو تعلیم کا فائدہ نہیں ہوتا۔ شہزاد شفیق نے اپنے طلبہ کی تعلیم و تربیت دونوں کو لازم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ آج ہم ایک کامیاب ادارے میں کھڑے ہیں۔ ضلع گجرات میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں مجھے پورے پنجاب میں جانا ہوتا ہے لیکن جتنا ٹیلنٹ گجرات میں نظر آتا ہے کہیں اور نظر نہیں آتا۔ میاں عمران مسعود نے کہا کہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس نے جس طرح طلباء کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ میں دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے طلباء و طالبات کیلئے جو سائوتھ ایشیا یونیورسٹی میں داخل ہونا چاہئیں ان کے سکالر شپ کا اعلان کرتا ہوں ۔ ہم نے پنجاب میں فروغ تعلیم کے سلسلہ میں اہم کردار ادا کیا۔ اور کوشش کی کہ غریب محنت کش کے بچے بھی سکول جا سکیں۔ اس سلسلہ میں پورے پنجاب میں بچوں کو فری کتب اور مکمل تعلیم فری کا قانون پاس کیا کیونکہ بچوں کو تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ملک سے باہر بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے ۔ پاکستان ہی ہماری پہچان ہے اگر پاکستان کی اہمیت پوچھنی ہے تو فلسطین والوں سے پوچھیں ۔ ہم پاکستان کی ترقی و سلامتی کے خواہاں ہیں۔ صدر آل پنجاب پرائیویٹ سکولز اور کالجز ایسوسی ایشن طارق جاوید چوہدری نے کہا کہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کی کاوشیں قابل تحسین ہیں اور ہم ادارے کے سٹاف اور منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے اتنا شاندار رزلٹ دیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ بلال فیروز جوئیہ نے کہا کہ اگر ہم اپنے بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کریں تو ملک ترقی کر سکتا ہے ۔ محمد شہزاد شفیق شرقپوری نے کہا کہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کمائی کا ذریعہ نہیں بلکہ خدمت کا ذریعہ ہے اور ہم اپنی کمائی انہی بچوں پر صرف کر رہے ہیں اور کسی قسم کا کوئی اضافی فیسز یا کوئی ٹیکس وصول نہیں کیا جاتا۔ جبکہ 1144 طلبہ و طالبات فری تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہمارے بچے بورڈ میں ٹاپ کررہے ہیں۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات اور انکے والدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر شہزاد شفیق نقشبندی کے والد محترم بائو محمد شفیق کی تعلیم کی خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ جبکہ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس جماعت نہم و دہم کے طلبہ و طالبات میں تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر شرکاء کیلئے ریفرشمنٹ کا خصوصی انتظام کیا گیا جبکہ سیکورٹی کیلئے خصوصی طور پر اقدامات کئے گئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف آج گجرات کا دورہ کریں گے وہ ڈی سی اوآفس میں ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے بعدازاں وہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات اور میجر شبیر شہید ہسپتال کنجاہ کا دورہ کریں گے جبکہ ڈیڑھ بجے دو پہر کمشنر دیوار گجرات کا بھی معائنہ کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے زیر اہتمام مقامی فنکاروں کے فن پاروں پر مبنی تصاویری نمائش کا آغاز آ ج ہو گا ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ4 بجے سہ پہر ضلع کونسل ہال گجرات میں نمائش کا افتتاح کریںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) معر وف صحا فی عمر فا رو ق اعوا ن شا دی کے حسین بند ھن میں بند ھ گئے ۔ دعو ت و لیمہ علی با با ر یسٹو ر ینٹ ( ٹھیکر یا ں ) میں منعقد ہو ئی ۔ تفصیل کے مطا بق حاجی ملک غلام مصطفی اعوان چیف وارنٹ آفیسر( ر) پاکستان ائیر فورس ایم ڈی شاہین ٹریڈرز ملکہ کے پوتے زاہد مصطفی اعوان پاکستان ٹیلی ویژن نیوز فرانس کے بھتیجے ڈاکٹر حسن ضیا ء اعوان سعودی عرب ، محسن ضیا ء اعوان کے کزن اور علی المرتضیٰ اعوان انگلینڈ کے بھا ئی طارق مصطفی اعوان ٹیچرگو رنمنٹ اسلامیہ ہا ئی سکو ل ملکہ کے صاحبزادے عمر فا روق اعوان کی دعوت ولیمہ میں معروف سیاسی و سماجی شخصیا ت کی شرکت ۔ چیف کو آرڈینیٹر مسلم لیگ ن یو رپ حا فظ امیر علی اعوان ، بریگیڈئر (ر) محمد ارشد چو ہدری ، راجہ شمشاد حسین ، چوہدری غضنفر جمشید نا ئب صدر مسلم لیگ ن یو تھ ونگ کو یت ، جی ا یس ایو ب الخمیس المشیط اردو نیو ز جد ہ ، چو ہد ری محمد فیا ض سند ھو لا ہو ر ، چیئر مین ملک محمد اقبا ل اعوا ن ، سا بق نا ظم یو سی ملکہ را جہ عا بد حسین ملا گر ، ملک عطا الر حمن سا بق نا ظم ڈو گہ ، ملک ضیا الر حمن ڈو گہ ، ملک ضیا ء اللہ ڈو گہ جے ا یس بینک، حا فظ محمد سعید وقا ص ٹر یڈ ر ز لا لہ مو سیٰ، چو ہد ری عبد ا لحق مر ا لہ ، عبد ا لمجید بز نس مین شکر یلہ، سید سرفر ا ز حسین شا ہ ، چو ہد ری محمد ز ما ن ، چو ہد ری ا حسا ن مہند ی گجر ، را جہ آ فتا ب ا حمد سا بق صدر پر یس کلب گلیا نہ ، شفقت علی بٹ سا بق صدر پر یس کلب گلیا نہ ، ملک افتخا ر ا حمد اعوا ن ، ملک محمد شر یف اعوا ن ٹیچر ، ملک ا و ر نگ ز یب اعوا ن حا فظ کلا تھ ہا ئو س ، چو ہد ری مست عمر ان ہیڈ ما سٹر گو ر نمنٹ ا سلا میہ ہا ئی سکو ل ملکہ بمعہ سٹا ف ، خا لد محمو د چو ہد ری ہیڈ ما سٹر گو ر نمنٹ ایلیمنٹر ی سکول گو لڑ ہ ہا شم بمعہ سٹا ف ، ڈا کٹر عر فا ن احمد صفی ، عز یز الر حمن مجا ہد ، ملک غلا م حید ر ضیا ء چکو ڑ ہ ، الخا ج ملک خا دم حسین اعوا ن ، نعیم ا للہ اعوا ن ، ر ضو ا ن اللہ اعوا ن ، صفی اللہ اعوا ن ، سلیم اللہ اعوا ن ،ڈا کٹر محمد صفد ر گجرا ت، حا جی محمد ر مضا ن گجر ات ، سمیع ر یا ض اعوا ن ، عا صم ر ز ا ق اعوا ن ، و سیم ریا ض اعوا ن ، ملک محمد ا صغر اعوا ن ، ملک ظہیر عبا س ، خا ور لطیف ملک ، چو ہد ری عر فا ن شر یف ، قیصر گو ند ل ایڈ یٹر شا ن گجر ات، مو لا نا مد ثر ا قبا ل فا ر و قی ، ملک خضر حیا ت اعوا ن ، خلیق ا لر حمن مغل ،و قا ر قا دری ، چو ہد ری غلا م حسین جہو نجہ ، حا جی غلا م ر سو ل سیالکو ٹ ، شا ہد ر یا ض اعوا ن سیالکو ٹ ، را جہ ظفر ا قبا ل ایڈ وو کیٹ ، یا سر اقبا ل ایڈ وو کیٹ ، ملک محمد اختر ایڈوو کیٹ ، غلا م جعفر ، با سط علی شا ہ سد کال، سید خا لد حسین شا ہ جھا نٹلہ ، ملک محمد غضنفر ،ڈا کٹر بہا در علی کو ٹلہ ار ب علی خا ن ، صو بید ا ر محمد اقبا ل جی ا یف سی ، عا بد شر یف چو ہد ری ، محمد شہبا ز بھٹی ڈی ٹی ای ، ملک شو کت حسین اعوا ن جنگ جیو بھمبر ،چو ہد ری احمد بر کت ، ڈا کٹر شکیل بٹ شا ن کو ٹلہ ، ولید پا شا ، مہر جلا ل شا ئق ایڈ یٹر با غ و بہا ر ، حا جی محمد ا صغر منگلیہ ،سمیت سینکڑ و ں افر اد نے شر کت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان کے خلاف بیان دینے والے غداروں کو عبرتناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی ایسی جسارت نہ کر سکے پاکستان کے خلاف بیان بازی اور نعروں کو کوئی بھی محب وطن پاکستانی برداشت نہیں کر سکتا۔ الطاف حسین کے بیان اور نعروں کی پرزور مزمت کرتے ہیں حکومت عملی طور پر اقدامات کرے۔ ان خیالات کا اظہار معروف سماجی شخصیت ملک محمد اکرم اعوان ڈوگہ (ہالینڈ) نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف ہر اٹھنے والی میلی آنکھ نکال دی جائے گی اور انگلی کاٹ دی جائے گی۔ 20 کروڑ عوام غداروں کو خود عبرتناک سزا دینے کو تیار ہیں برطانیہ حکومت غدار الطاف کو پاکستان کے حوالے کرے تاکہ اسے پاکستانی قوانین کے مطابق سزا دی جا سکے انہوں نے پاکستان کے خلاف نعروں کی پرزور مزمت کی اور کہا کہ پاکستان پہلے بھی زندہ آباد تھا ہے اور قیامت تک زنہ آباد ہی رہے گا دشمن اور غداروں کا عبرتناک انجام ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)راہنما مسلم لیگ(ن) میاں طاہر الرحمن رڑیالہ نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے پاکستان کے خلاف نعروں اور بیانوں کی پرزور مزمت کرتے ہیں ہر غدار کو اس کے کئے کی سزا ضرور ملے گی حکومت اورپاک فوج غداروں کو عبرت کا نشانہ بنائیں گے ہم غدار الطاف کے نعروں اور بیان بازی کی پرزور مزمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دشمنان پاکستان کسی بھول میں نہ رہیں یہ ملک کلمے کے نام پر بنا تھا یہ قیامت تک قائم رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)ممتاز سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری محمد نبیل پیارا ایم ڈی پیارا موبائل نے کہا ہے کہ الطاف حسین کی شرانگیزی کسی صورت قبول نہیں کی جا سکتی غدار کو اس کے گناہ کے مطابق سزا سرعام پھانسی دی جائے پاکستانی قوم کسی صورت بھی ملک کے خلاف بیان بازی اور نعرے بازی قبول نہیں کرے گی غلیظ زبانوں کو کاٹ دیا جائے گا پاک فوج کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے بیس کروڑ عوام ان غداروں کو عبرتناک سزا دینے کو تیار ہے انہوں نے کہا کہ لندن حکومت پاکستان کے غدار الطاف کو جیل میں بند کرے اور حکومت پاکستان کے حوالے کرے تاکہ انہیں پاکستانی قوانین کے مطابق سزا دی جائے کسی غدار کو معاف نہ کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)چوہدری مختار احمد ڈھل کی قیادت میں چیئرمین عمران خان کی ہرکال پر پہلے کی طرح لبیک کہیں گے اور تحریک احتساب کا ہراوّل دستہ بنیں گے ان خیالات کا اظہار راہنما PTI وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ کھاریاں مسعود احمد چوہان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ PTI تمام حکمرانوں کا بے رحمانہ احتساب چاہتی ہے تاکہ ان کی بیرون ممالک جائیدادوں اور رقوم کو واپس لایا جائے اور ملکی قرضے ادا کر کے قوم کو مہنگائی سے نجات دلائی جا سکے اور ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ تحریک احتساب حکمرانوں کے ملکی احتساب تک جاری رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)کھاریاں مین بازار سمیت دیگر تمام بازاروں میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے عوامی سروے میں لوگوں نے تجاوزات ختم کرنے کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مین بازار سمیت جی ٹی روڈ، گلیانہ روڈ، ڈنگہ روڈ پر بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جائے تاکہ بازار کشادہ ہوں اور کاروباری حضرات کے ساتھ ساتھ خریداری کے لئے آنے والی خواتین و حضرات کو بھی مشکلات سے چھٹکارا مل سکے اور وہ باآسانی خریداری کر سکیں۔ عوامی حلقوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کچھ لوگ اپنی سیاست چمکانے کے لئے آپریشن میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں جو کہ سراسر ظلم و زیادتی ہے عرصہ دراز سے کھاریاں میں تجاوزات کے خلاف جب بھی آپریشن شروع ہوا روک دیا گیا اب عوام اس طرح نہیں ہونے دیں گے انتظامیہ کو بھرپور یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ وہ بلاتفریق پورے کھاریاں شہر کے تمام بازاروں میں تجاوزات کو ختم کرے ساتھ دیا جائے گا سب سے پہلے مین بازار جو کہ کاروبار کا مرکز ہے یہاں پر روزانہ ہزاروں افراد خریداری اور کاروبار کے لئے آتے ہیں آپریشن شروع کیا جائے اور قابضین سے سرکاری جگہ بھی واگزار کروائی جائے تاکہ بازار کشادہ ہو سکیں۔ عوامی، کاروباری حلقوں نے انتظامیہ کی جانب سے غیر جانبدارانہ اور بلاتفریق آپریشن کی مکمل حمایت کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)کھاریاں شہر اور گرد ونواح میں مضر صحت مٹھائیاں، پکوڑے اور سمومے فروخت کئے جا رہے ہیں ناقص آئل ہونے کی وجہ سے شہری بیمار ہونے لگے عوامی سماجی حلقوں نے اے سی کھاریاں سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل کھاریاں میں مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے شہر سمیت مختلف دیہاتوں میں انتہائی ناقص اشیاء سے تیار ہونے والی مٹھائیاں فروخت کی جا رہی ہے غیر معیاری آئل ہونے کی وجہ سے لوگ بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے جن اکثریت کے گلے خراب ہوتے ہیں عوامی حلقوں نے اے سی چوہدری ذوالفقار علی باگڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ ناقص اشیاء فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)تعلیم کے حصول میںالفاظ کی ترتیب ،جوڑ اورپہچان بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔طالب علم کوالفاظ کی پہچان ہوتو وہ تعلیم کے زیورکوآسانی سے زیب تن کرسکتا ہے۔ان خیالات کااظہارڈائریکٹرالا ئیڈ سکول وزیرآبادکیمپس عرفان یوسف چوہدری نے وزیرآباد،سوہدرہ کیمپس کے سپیلنگ بی کے مقابلوںکے موقع پر کیا۔اس موقع پرپرنسپل رابیل زہرہ،امتیازاحمد ودیگرنے بھی خطاب کیا۔انہوںنے کہا کہ تعلیم قوموںکی ترقی کی پہلی سیڑھی ہے۔خواندگی بڑھانے میںپرائیویٹ تعلیمی اداروںکے کردارکوفراموش نہیںکیا جاسکتا۔تقریب کے اختتام پرپوزیشن ہولڈرزماہ نورعرفان،ثناء ،حسین کاشف اوراحمد میںتعریفی اسناد وشیلڈزتقسیم کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)آزاد فضائوںمیںسانس لینے والے خوش قسمت لوگ ہوتے ہیں۔قائداعظم نے پاکستانی قوم کوسامراجی قوت ہندوبنئے سے آزادی دلا کرتاریخ رقم کی۔آج ہم آزاددھرتی پاکستان کے شہری ہونے پرفخرمحسوس کرتے ہیں ۔پا کستان لاکھوںقربانیاںدیکرحاصل کیا گیا ،مسلمانوںنے سیا سی شعورکا مظاہرہ کرکے قائد اعظم محمدعلی جناح کی قیادت میںطویل جدوجہدکے بعدوطن عزیزحاصل کیا،یوم آزادی ایک عظیم نظریہ کی ترجما نی کا دن ہے جس کی خاطر لاکھوںمسلمانوںنے جانوںکانذرانہ پیش کیا۔ان خیالات کا اظہارفرح عرفان،مزمل طاہر،فرح امتیاز،عاصمہ غضنفر،شفقت فاطمہ ودیگرنے جماعت اسلا می لیڈیزونگ تحصیل و زیرآباد کے زیراہتمام آزادی یوتھ فیسٹیول کے موقع پرکیا۔مقررین نے کہا کہ جماعت اسلا می لیڈیزونگ تحصیل کے زیراہتمام آزادی یوتھ فیسٹیول کے موقع پرکیا۔ انہوںنے کہا کہ اسلا می وخوشحال پاکستان سے ہی ہمارے مسائل حل ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)پاکستان عوامی تحریک اورتحریک انصاف کے زیرانتظام ہیپا ٹائٹس سی فری میڈیکل کیمپ محلہ رسول نگری وزیرآبادمیں لگا یا گیا۔جسمیں ڈاکٹر نعمان رفیع نے 120 مریضوں کامعائنہ کیا اورہیپاٹائٹس سی کے فری ٹیسٹ کئے۔ 120مریضوںمیںسے 15افرادہیپاٹائٹس سی کے مرض کاشکارنکلے۔ اس موقع پر سماجی رہنماعبد الستار سلہریا،ڈاکٹرمحمدنویدودیگرموجودتھے۔ ڈاکٹرنعمان رفیع نے کہا کہ اپنے علاقہ کوہیپاٹائٹس فری کرنے کامشن لیکر نکلے ہیںاوراس مرض کوعلاقہ سے ختم کردینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)ساتویں سالانہ 2روزہ میلاد النبیۖکا نفرنس مورخہ 7,8ستمبر بروز بدھ ، جمعرات آستانہ عالیہ شیش محل شریف وزیرآباد منعقد ہو گی۔ترجمان بزم نسیمیہ صاحبزادہ محمد احمد نسیم نقشبندی نے کہا کہ الحاج پیر محمد نسیم بابا جی کی زیرسر پرستی ہونے والی عظیم الشان کانفرنس کی صدارت پیر محمد رفیق نقشبندی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر عالمی شہرت یافتہ قاری ظہیر چشتی اور ہمنوا صوفیانہ کلام جبکہ الحاج شہزاد حنیف مدنی بارگاہ رسالت ۖ میں ہدیہ نعت اور معروف مذہبی سکالر حافظ محمد عمران آسی خصوصی خطاب کریں گے۔جبکہ نقابت کے فرائض الحاج افتخار احمد رضوی ادا کریں گے۔صاحبزادہ محمد احمد نسیم نے کہا کہ میلاد النبی ۖکانفرنس کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت پاکستان مسلم لیگ کا مشن ہے، فلاحی منصوبے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، پاکستان دشمنوں کو چاہئے کہ وہ خود کو پاکستانی نہ کہلوائیں اور بھارتی شہریت حاصل کر لیں، پاکستان زندہ و پائندہ رہے گا، دشمن نشان عبرت ہونگے، ہمارا ملک مزید مضبوط ہو گا، نوازشریف اتنے سال بعد نئے ہسپتال بنانے کا اعلان کر رہے ہیں جبکہ ان کے چھوٹے بھائی شہبازشریف پنجاب میں سرکاری ہسپتالوں اور سکولوں کو چلانے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ٹھیکے پر دے رہے ہیں۔ وہ مونس الٰہی اور ڈاکٹر خالد رانجھا کے ہمراہ سرگودھا میں سات بار رکن اسمبلی منتخب ہونیوالے اپنی پارٹی کے ممتاز رہنما چودھری انور علی چیمہ کی رسم چہلم میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر مرحوم کے صاحبزادے عامر سلطان چیمہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ انور علی چیمہ نے عمر بھر عوام کی خدمت کی اور آج کا یہ بڑا اجتماع اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام اپنے محسنوں کو یاد رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں چودھری انور علی چیمہ نے سرگودھا میں فلاحی و تعمیراتی کاموں کے ریکارڈ قائم کیے اور یہاں پر عوامی بہتری کے دیگر بڑے بڑے منصوبوں کے علاوہ میرے ساتھ 1122 ریسکیو سروس کا ا فتتاح کیا۔ انہوں نے الطاف حسین اور محمود اچکزئی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملکی سالمیت و یکجہتی کے منافی بیان دینے والوں کیخلاف حکومت کوئی ایکشن نہیں لے رہی، اس طرح وزیراعظم اپنے حلف سے انحراف کر رہے ہیں اس لیے ایسی بیان بازی فیشن بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین اور محمود اچکزئی کو یہ عزت اور سب کچھ پاکستان کی بدولت ملا ہے، اگر ان کے دل و دماغ میں پاکستان کے خلاف اتنی مخالفت ہے کہ وہ آئے روز اس کے خلاف زہر اگلتے اور بھارت نوازی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو انہیں پاکستانی پاسپورٹ اور شہریت رکھنے کا کوئی حق نہیں، پاکستان نے ان کو اتنا نوازا ہے لیکن یہ پاکستان کے دشمن اور ناشکرے ہیں۔ وزیراعظم کی جانب سے 33نئے ہسپتالوں کی تعمیر کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب میں ہمارے دور میں عوام کو صحت و تعلیم کی سہولتیں مفت حاصل تھیں، خادم اعلیٰ ہونے کے دعویدار نے غریب بچوں کے سکول بند کرنے کے علاوہ سرکاری ہسپتالوں کا جو حشر کیا ہے اس کا اعتراف وہ خود بھی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور سکولوں کی طرح ہسپتالوں کو بھی ٹھیکے پر دینے کے اشتہار دے رہے ہیں، ہسپتالوں میں غریب مریض اور ان کے لواحقین رل جاتے ہیں، دوائی ملتی ہے نہ فری ٹیسٹ یا کوئی اور طبی سہولت، پورا صوبائی بجٹ جنگلہ بس اور اورنج ٹرین پر لگایا جا رہا ہے۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) شیعہ علما کونسل کے زیر اہتمام تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے بانی قائد علامہ مفتی جعفر حسین رحمتہ اللہ علیہ کی 33 ویں برسی آج ملک بھر میں منائی جائے گی۔ اس حوالے سے مختلف تنظیمیں سیمینار اور کانفرنسوں کا اہتمام کریں گی۔ کربلا گامے شاہ میں تنظیم شیعہ شہریان کی طرف سے برسی کی مناسبت سے منعقد ہونے والے سیمینار سے قائد ملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی، شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری، مولانا حافظ کاظم رضا نقوی، مولانا وقار الحسنین نقوی اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ مفتی جعفر حسین 1914 ء میں گوجرانوالا میں حکیم چرا غ دین کے ہاں پید اہوئے۔ انہوں نے ابتدائی اسلامی تعلیم اور قرآن حکیم کی تعلیم حکیم شہاب الدین سے پانچ سال کی عمر میں حاصل کی۔اور سات سال کی عمر میں حدیث و فقہ کی تعلیم حاصل کرنا شروع کردی۔ بعدازاں لکھنو اور حوزہ علمیہ نجف اشرف عراق میں مزید تعلیم حاصل کی اور واپس آکر گوجرانوالہ میں تبلیغ دین اور درس و تدریس میں مشغول ہوگئے۔مفتی جعفرحسین مرحوم قادیانیوں کے خلاف تحریک کے ہراول دستے میں شامل رہے اور ملت جعفریہ کی طرف سے قادیانیوں کو غیر مسلم قراردینے کی قرارداد پر دستخط بھی کئے۔ انہوں نے اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن کی حیثیت سے بھی گرانقدر خدمات سرانجام دیں ۔ اپریل 1979ء کے بھکر کنونشن میں انہیں قائد ملت جعفریہ منتخب کیا گیا اور اپنے مطالبات منوانے کے لئے 1980ء کے سول سیکرٹریٹ اسلام آبادکے گھیراو کی قیادت کی۔ انہوںنے انتہائی سادہ زندگی گذاری۔ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے خطبات، خطوط اور اقوال پر مشتمل کتاب نہج البلاغہ اور چوتھے تاجدار امامت حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی دعاوں کے مجموعہ صحیفہ کاملہ کا اردو ترجمہ، اورشہر ہ آفاق کتاب سیرت امیر المومنین کی تالیف ان کی بہترین مذہبی اور ادبی خدمات ہیں۔اپنی زندگی کے آخری دنوں میں وہ علیل ہوگئے۔29۔اگست 1983 ء کو انتقال کرگئے اور کربلا گامے شاہ لاہور میں دفن کئے گئے۔جس کے بعد10۔ فروری1984ء کو علامہ عارف حسین الحسینی اورستمبر 1988ء کو علامہ سید ساجد علی نقوی کو قائد ملت جعفریہ پاکستان منتخب کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان مخالف نظریات او ر سرگرمیوں پر ایم کیو ایم پر پابندی عائد کی جائے ،جیسے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں نیشنل عوامی پارٹی کو اسی طرح کے ریمارکس پر کالعدم قراردیا گیا تھا۔ ایم کیو ایم کے قائد ، عسکری ونگ ،بھارتی ایجنسی را سے فنڈنگ کا حصول ، اسرائیل اور امریکہ سے مدد مانگنے کے بعد کونسا اقدام ہے، جس کے انتظار میں حکمران بیٹھے ہیں کہ پابندی لگائیں۔ میڈیا سے گفتگو میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ الطاف حسین نے ملک میں نفرت کے بیج بوئے، خود پاکستان میں پیدا ہوئے ، مگر مہاجر کا نعرہ لگا کر جتنی قتل و غارت اس نے کروائی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ فوج اور سکیورٹی اداروں کے خلاف اس کی ہرزہ سرائی ایک عرصے سے جاری ہے ،مگر ابھی کوئی اقدام نظر نہیں آرہا۔ انہوں نے کہا کہ فاروق ستار کا الطاف حسین سے علیحدگی کا اعلان فریب اور قوم کو دھوکہ دینے کے سوا کچھ نہیں اور اگر صحیح مان بھی لیا جائے تو اس تنظیم پر پابندی عائد کرنا ضروری ہے ، جس کے پلیٹ فارم سے ملک دشمن سرگرمیاں جاری رکھی گئیں۔اس کے لئے باقاعدہ قانونی اور آئینی طریقہ کار اختیار کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا ایم کیو ایم نے قومیتوں کے درمیان وہ نفرت پیدا کی کہ جس کی مثال شاید پاکستان کے کسی دوسرے خطے میں نہیں ملتی۔ تقسیم برصغیر کے وقت جن لوگوں نے انڈیا سے ہجرت کی،وہ بڑے قابل احترام ہیں۔ ہمارے یہ محسن پنجاب میں بھی آئے، لیکن یہاںکبھی پنجابی اور مہاجر کا نعرہ نہیں لگا، سب یہاں رہ رہے ہیں۔ کبھی زبان اور قومیت کی بنیاد پر منظم جھگڑے نہیں ہوئے۔ ایک سوال کے جوا ب میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے غیر قانونی مقامات پر قائم دفاتر کو مسمار کرنا ٹھیک ہے، پیشگی اطلاع دے کر سامان اٹھانے کی اجازت دی جاتی تو زیاد ہ بہتر ہوتا۔ انہوںنے کہا کہ نفرت کی بنیاد پر سیاست نہیں ہوسکتی ، وہ مذہب، فرقہ یا قومیت ہو۔ یہ قابل نفرت ہے۔ محبت اور ترقی کے نام پر سیاست کرنے والی جماعتیں زیادہ اثر رکھتی ہیں اور انہیں کو لوگ زیادہ پسند کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جے یو پی 2018ء کے انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی۔ اس کے لئے مختلف جماعتوں سے اتحاد بھی کیا جاسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)پراپرٹی ڈیلر اور لینڈ مافیا کو اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دینگے، سوسائٹی کے حقوق کی اصل معنوں میں ترجمانی الخدمت گروپ (ریذیڈنشل پینل) کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسٹیٹ لائف کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی ڈیفنس کے صدر کے امیدوار کرنل (ر) مین صفدر جوڑہ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے گروپ نے ایسے امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے جو سوسائٹی کے رہائشی ہیں کیونہ سوسائٹی کے مسائل یہاں کا رہائشی ہی جانتا ہے، جبکہ ہمارے مخالفین نے ایسے امیدوار کو ٹکٹ دئیے جن کا سوسائٹی سے دور دور واسطہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب ہونے کے بعد سوسائٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ اس موقع پر ادیان صادق، میاں غضنفر اقبال، شہزاد احمد اور شیخ طفیل نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ ایم کیوایم پر پابندی لگانے سے حکومت خوفزدہ ہورہی ہے، ملک دشمنوں کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو عوام سمجھنے پر مجبور ہوں گے کہ مسلم لیگ ن الطاف حسین کے جرائم میں برابر کی شریک ہے۔ جو اس ناسور کو قومی دھارے میں لانے کے لئے بے تاب رہتی تھی۔فاروق ستار کی پریس کانفرنسوں کا مطلب صرف پابندی سے بچنا ہے، یہ ٹولہ پاکستان کا دشمن اور غدار ہے۔ ان میں اتنی جرات نہیں کہ الطاف حسین کو راہ راست پر لاسکیں۔ مہاجر قوم کو بھی مذاق بنادیا ہے۔ سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہیے۔کارکنوں سے گفتگو میں پیر معصوم نقوی نے کہا کہ کسی کو پاکستان کی سالمیت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ایم کیو ایم نے جو کھلواڑ پاکستان کی سالمیت کے ساتھ کیا ہے، اس کا تصور بھی نہیں کیاجاسکتا۔ حیرانی کی بات ہے جو ملزمان نجی ٹی وی چینل پر حملے کے الزام میں عدالت میں پیشی پاکستان مخالف نعرے بازی اور میڈیا کے خلاف نفرت آمیز تقاریر سن کر مشتعل ہوئے ، وہ اب پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محب وطن قوتوں کو حکمرانوں کی خاموشی کا نوٹس لینا چاہئے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ظہیر جمالی اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ایم کیو ایم کی ملک دشمن سرگرمیوں کا نوٹس لیتے ہوئے اس پر فی الفور پابندی عائد کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ڈرتی ہے کہ دہشت گردوں کے سہولت کار کے طور پر کہیں اس کا نام بھی نہ آجائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) سنی تحریک کے زیر اہتمام ملک بھر میں کشمیری مجاہد مظفر وانی شہید کا ختم چہلم منایا گیا۔اس مو قع پر علامہ محمد ذکا ء اللہ رضوی نے جامع مسجدغوثیہ رضویہ اسد کالونی میں تقریب ختم چہلم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر بھارتی حکومت کا مزاکرات سے انکار پاکستانی قوم کے موقف کو تقویت دیتا ہے۔پا کستان کی پر امن پالیسی کو عالمی برادری یکسر نظر انداز نہیں کر سکتی ۔بھارت خطے میں تھانیداری کا خواب دیکھنا چھوڑ دے ۔پاکستان کے ساتھ بھارت کو برابری کی بنیاد پر ہی رہنا چاہئے اور اچھے ہمسایہ ہونے کا ثبوت پیش کرنا بھارت کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔اقوام متحدہ کے سکرٹری جنرل بانکی مون،او آئی سی کی جانب سے کشمیر میں بھارتی افواج کے ظلم پر محض بیان نا کافی ہیں ۔اقوام متحدہ اور مسلمانوں کی نمائندہ جماعت او آئی سی کو اپنے اختیارات اور اثرو رسوخ استعمال کرتو ہوئے بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے فوجیں نکالینے پر مجبو رکرنا چاہئے۔جبکہ صاحبزادہ پیرمحمد دائود رضوی نے مر کزی جامع مسجد زینت المساجد میں خطبہ جمعہ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ وادی میں بھارتی افواج کے ظلم و بربریت کا پردہ چاک کرنے کے لئے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو میدان عمل میں آنا چاہئے۔انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیریوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک روان رکھنے پر بھارتی حکومت پر دبائو ڈالیں۔ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہونے والے کشمیریوں کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔سنی تحریک کے ضلعی صدر قاری محمد بوٹا جٹ نے جامع مسجد بلال رمضان کالونی شیخوپورہ روڈ پر خطبہ جمعہ میں تقریب ختم چہلم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف مسئلہ کشمیر پر فوری طور پر آل پارٹی کانفرنس طلب کریں ۔مسئلہ کشمیر پرعالمی برادری کو متوجہ کرنا بہت ضروری ہو چکا ہے۔بھارتی حکومت نے مسئلہ کے پر امن او ر فوری حل کیلئے مزاکرات کا دروازہ بند کر کے خطے سلامتی کو مزید خطرات میں جھونکا ہے۔بھارتی حکمرانوں کو یہ بات زہن نشین کرلینی چاہئے کہ پاکستان خود ایک اٹیمی قوت ہے ۔کشمیری مسلمانوں کو اور وادی ء کشمیر کو پاکستان کے 18کروڑ عوام اور پاکستان سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔سنی تحریک علماء بورڑ کے رکن علامہ تنویر احمد فاورقی ،علامہ محمد اشرف القادری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہبھارت یہ بات بھول چکا ہے کہ جنگ کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ہے ۔مختلف علاقوں میں ہونے والی تقاریب میں کارکنان نے بھارت کے خلاف کشمیر کے حق میں شدید نعرہ بازی کی ۔جبکہ برہان مظفر وانی و دیگر شہداء کشمیر کیلئے فاتح خوانی کی گئی اور شرکاء میں ختم چہلم کا لنگر بھی تقسیم کیا گیا
۔۔۔۔۔۔
لاہور لاہور(جی پی آئی) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی، نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی اور سیکرٹری علامہ محمد افضل حیدر ی نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے بانی قائد علامہ مفتی جعفرحسین مرحوم کی شخصیت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ برصغیر کی ممتاز علمی ، ادبی اور قومی شخصیت تھے، جنہوںنے اپنی بزرگی کے باوجود انتھک محنت سے ملی حقوق کے لئے دن رات کام کیا۔ انہوںنے کہا کہ مفتی جعفر حسین بلند پایہ علمی شخصیت اور ادیب تھے، جنہوں نے اسلامی ورثے کی دو نمایاں کتب نہج البلاغہ اور صحیفہ سجادیہ کو عربی سے اردو کے قالب ڈھالا، جو اردو دنیا کا مقبول ترجمہ قراردیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ مفتی جعفر حسین کو ان کی بلند پایہ سوچ کی بنا پر اسلامی نظریاتی کونسل کا رکن بھی بنایا گیا، پھر ضیا الحق کے دور میں انہوںنے چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر کی من پسند پالیسیوں سے اختلاف کیا ۔ انہوں نے متنازع ذکوٰة آرڈیننس کی مخالفت کی اور فقہ جعفریہ کا نقطہ نظرکو حکومت پر واضح کیا۔ جس کی بنیاد پر قانون سازی میں ترامیم کی گئیں۔ آیت اللہ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ 1979ء میں مفتی جعفر حسین مرحوم کو متفقہ طور پر قائد ملت جعفریہ منتخب کیا گیا۔ وفاق المدارس الشیعہ کے بانی صدر مولانا صفدر حسین نجفی ان کے قریبی ساتھی اور نائب صدر تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)مسئلہ کشمیر کے حل اور دہشتگردی ،انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے حکومت کو مضبوط داخلہ اور خارجہ پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے دوست ممالک کا تعاون حاصل کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ سعودی وزیر دفاع اور نائب ولی عہد کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے ۔یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان(رجسٹرڈ) کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ،مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ،مولانا نعمان حاشر،مولانا عبد الحمید صابری،مولانا شبیر احمد عثمانی بھی موجود تھے۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر کوئی بھی امن پسندانسان خاموش نہیں رہ سکتا۔مقبوضہ کشمیر کی آزادی دن بدن قریب ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خاتمے کیلئے پاکستان کو عالمی سطح پر مؤثر آواز بلند کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملہ پرسعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کشمیریوں کا ساتھ دیا ہے۔ سعودی نائب ولی عہد کی آمد پر حکومت کو مزید تعاون کیلئے کہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی نائب ولی عہد کے دورہ پاکستان سے پاکستان سعودی عرب کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور دہشتگردی ،انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے بنائے جانے والے عالمی اسلامی عسکری اتحاد کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین،کشمیر، شام، عراق کا حل وقت کی ضرورت ہے ۔عالم اسلام کے مسائل کے حل کے بغیر دنیا میں بے چینی ختم نہیں ہوسکتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہمحکمہ تعلیم کی لاپرواہی اور غفلت کی وجہ سے خطرناک قرار دی گئی سکولوں کی عمارتیں معصوم بچوں کی جانوں کیلئے خطرہ کا باعث بن چکی ہیں حالیہ بارشوں سے صوبہ پنجاب بھر کے 4727سکولوں کی خطرناک اور بوسیدہ عمارتیں انتہائی تشویشناک اور مستقبل کے معماروں معصوم بچوں کی زندگیوں کے لیے ہر وقت ان پر لٹکتی ہوئی تلوار کی مانند ہیں ہزاروں سکولز کی بوسیدہ اور غیر مرمت شدہ عمارتیں کسی بھی وقت بڑے حادث کا باعث بن سکتی ہیں جس کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں بھیجتے ہوئے گھبراتے ہیں ۔سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ پنجاب بھر کے سکولوں کی خطرناک قرار دی گئی عمارتیں جن میں 3868جزوی طور پر خطرناک اور859مکمل طور پر خطرناک ہیں جبکہ لاہور کی کل127سکول کی عمارتیں خطرناک قرار دی جاچکی ہیں ان میں سے107جزوی اور 20کے قریب مکمل خطرے کی علامت قرار دی جاچکی ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت ایک طرف تو ترقیاتی کاموں میٹروٹرین پر اربوں خرچ کررہی ہے جبکہ دوسری طرف تعلیم کے شعبہ کو بالکل نذرانداز کردیا گیا ہے سکولوں کے ترقیاتی فنڈز بھی میٹروٹرین پر لگائے جارہے ہیں جس کے باعث بوسیدہ اور خطرناک عمارتوں کی طرف توجہ نہیں دی جارہی ۔بیشتر سکولوں میں تعمیرو مرمت کا کام تین سال سے فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے رکا ہوا ہے جس کے باعث بوسیدہ اور خطرناک سکول کی عمارتیں بچوں کے لیے خطرے کا باعث بن چکی ہیں اور اساتذہ بھی ان سکولوں میں پڑھاتے ہوئے خوف کا شکار ہیں انہوںنے کہا کہ حکومت فی الفور سکولز کے شعبہ کی طرف متوجہ ہوں اور بچوں کی جانوں کے تحفظ کیلئے سکولوں کی عمارتوں کی مرمت و تعمیر فنڈز مہیا کرے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ کانگو وائرس کی روک تھام پر محکمہ صحت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ،اربو ں روپے کا صحت کے نام پر مختص کیا گیا بجٹ کہاں گیا،اس وقت حکومت کے پاس کانگووائرس سے متاثرہ لوگوں کے علاج کی سہولیات میسر نہیں ہیں،کانگو وائرس پہلے ہی شہر میں پھیل رہاہے اس پر شدید بارشوں کے بعد قربانی کے جانوروں میں مزید وبائی امراض پیدا ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں، عادل ہاوس سے جاری بیان میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں کی حالت زار اس وقت اس قدرخراب ہے کہ لوگ دوائیوں اورڈاکٹرز کی عدم فراہمی پر مشکلات کا شکار ہیں،جبکہ کراچی میں رواں برس کانگو وائرس سے درجن بھرافراد جانوں سے چلے گئے ہیں اگرحکومت کے پاس ان کو بچانے کے انتظامات ہوتے اس قدر ہلاکتیں نہ ہوتی، شہر بھر میں غیرقانونی مویشی منڈیا پولیس اور مقامی انتظامیہ کی مرضی کے بغیر ممکن نہیں ہیں،شہری حدود اور گلی محلوں میں قائم مویشی منڈیوں نے شہریوں کا جینا دوبھر کررکھاہے جس سے بیماریاں پھیلنے کے امکانات ہیں،انہوں نے کہاکہ اس طرز سے عمل کی وجہ سے شہر بھر کے علاقے اور گلی محلے قربانی کے جانوروں کے باڑوں میں تبدیل ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ قربانی کے جانوروں میں وبائی امراض سے پیدا ہونے امراض سے شہریوں کو بچائیں اور سندھ بھر کے سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار بہتر بناتے ہوئے ڈاکٹرزاور عملے کو اس بات کا پابند بنائیں کہ وہ مریضوں کی بہتر نگہداشت کے لیے اپنی ڈیوٹی پر حاضر رہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔