لاہور (جیوڈیسک) ہیلمٹ پہننے کی 15 روزہ آگاہی مہم کے بعد ہیلمٹ نہ پہننے والے شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا ئیگا۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے شہریوں میں 500 فری ہیلمٹ تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران کیا۔
کیمرہ مین امتیاز کھوکھر بھی ہیلمٹ نہ ہونے کے باعث جاں بحق ہو گئے تھے جس پر سٹی ٹریفک پولیس نے اعلان کیا تھا کہ ہیلمٹ بارے مہم چلائی جائیگی۔
انہوں نے کہا کہ ہیلمٹ پہننا لازمی ہے جس کے لئے تمام سرکل افسران کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اس موقع پر جی ایم اٹلس ہنڈا جاوید افغانی، سیفٹی منیجر تسلیم شجاع، سینئر افسران اور مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد بھی موجود تھے۔