موٹر سائیکلوں میں‌ تصادم کے باعث نوجوان لقمہ اجل بن گیا

Motorcycles

Motorcycles

فیصل آباد (جیوڈیسک) موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا نے سے جواں سال شہری موت کی آ غوش میں چلا گیا جبکہ متوفی کے ورثا نے قانونی کارروائی سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق غلام محمد آ باد کا رہائشی شہزاد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ اسی دوران چوہڑ ماجرا قبرستان کے نزدیک مخالف سمت سے آ نے والا موٹر سائیکل سوار اسکی موٹر سائیکل کے ساتھ ٹکرا گیا۔ مضروب کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ دیا۔ بعد ازاں متوفی کے ورثا قانونی کارروائی سے انکار کرتے ہوئے نعش اپنے ساتھ لے گئے۔