مالی سال13-2012 کے دوران موٹر سائیکلوں کی پیداوار میں 2.87 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مئی 2012 کے مقابلے میں مئی 2013 کے دوران موٹر سائیکلوں کی پیداوار4.77فیصد بڑھ گئی۔ ادارہ شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا مئی12-2011 کے 15 لاکھ 12 ہزار 104 یونٹس پیداوار کے مقابلے میں جولائی تا مئی13-2012 میں موٹر سائیکل کی کل پیداوار 15 لاکھ 55 ہزار 502یونٹس ریکارڈ کی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق مئی 2012 میں 1 لاکھ 42 ہزار 262 یونٹس کی پیداوار ہوئی جو مئی 2013میں بڑھ کر 1 لاکھ 49 ہزار1 ہوگئی جبکہ مئی2012 میں جیپ اور کاروں کی پیداوار 14179یونٹس کے مقابلے میں مئی2013 میں 12966یونٹ ریکارڈ کی گئی جوکہ 8.55فی صد کمی ظاہر کرتی ہے۔
اسی طرح لائٹ کمرشل گاڑیوں کی پیداوار میں مالی سال12-2012 کیلئے 11 مہینوں میں 18959 یونٹس کے مقابلے میں مالی سال13-2012 میں پیداوار 31.92فیصد کم ہو کر 12908 یونٹس ریکارڈ کی گئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر لائٹ کمرشل گاڑیوں کی پیداوار میں مئی 2012 کے مقابلے 1901 یونٹس کے مقابلے میں مئی 2013 میں 32.82 فیصد کمی ہوئی اس طرح پیداوار 1277 یونٹس رہی۔ واضح رہے کہ ایل ایس ایم کی شرح عمومی میں مالی سال 13-2012 کے 11 مہینوں میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.17 فیصد اضافہ ہوا۔