کراچی (جیوڈیسک) اینٹی کارلفٹنگ سیل نے شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کرنے والا بین الصوبائی گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
اینٹی کارلفٹنگ سیل نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کرنے والا بین الصوبائی گروہ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایس ایس پی اینٹٰی کارلفٹنگ سیل عرفان بہادر کے مطابق گرفتار ملزمان موٹر سائیکلیں چوری کرنے اور چھینتے کے بعد ان کے انجن اور چیسس نمبر تبدیل کر کے بیچ دیا کرتے تھے۔
ایس ایس پی اینٹی کارلفٹنگ سیل کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے ملزمان کے قبضے سے پنچنگ مشین، جعلی کاغذات اور موٹر سائیکل کے دیگر پارٹس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔