لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے اکبر چوک ٹائون شپ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا، دونوں پولیس اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ اکبر چوک کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا دونوں اہلکار رکے تو نامعلوم افراد فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔
دونوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔ دوسرے کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے جائے واردات سے شواہد اکٹھے کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔