لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان نے موٹر وے کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو گرفتارکرنے والی پولیس ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے تعریفی اسناد تقسیم کیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری پر تعریفی اسناد حاصل کرنے والوں میں انچارج سی آئی اے سول لائنز جاوید حسین اور انچارج سی آر او حسین فاروق شامل ہیں۔
اس کے علاوہ سب انسپکٹر امانت علی، منیر احمد، اسسٹنٹ سب انسپکٹر خلیل، ایس آئی نصیر احمد، کانسٹیبل یاسین اور شہباز نے بھی تعریفی اسناد حاصل کیں۔
اس ضمن میں ڈی آئی جی شہزادہ سلطان کا کہنا تھا کہ پولیس ٹیم کی انتھک محنت قابل ستائش ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی نے موٹروے کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے والی ٹیم کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔
موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری پرپولیس کوانعام کے اعلان پرلاہور ہائیکورٹ نے شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔