موٹروے پولیس نے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی ،مغوی بازیاب

Lahore

Lahore

لاہور(جیوڈیسک) لاہور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس این فا ئیو سینٹر ل نے قومی شاہراہ پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے اغوا برائے تاوان کی دو وارداتوں کو ناکام بنا کر ملوث ملزموں کو گرفتار کر لیااور مغوی بازیاب کرالئے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر مراکہ لاہور کے پاس ایک روڈ یورز نے موٹر وے پولیس سینٹرل کے پٹرولنگ افسران کو سڑک پر مشکوک سرگرمی کی اطلاع دی۔

جس پر موٹر وے پولیس کے افسران نے لوہاراں والا کھوہ کے قریب دیکھاکہ ایک جیپ اور کارمیں ملزمان ایک آدمی کو اغوا کرنیکی کوشش کررہے ہیں، موٹر وے پولیس کی گاڑی دیکھ کر ملزمان نے تیز رفتاری سے فرار ہونے کی کوشش کی،اور موٹر وے کی گاڑی کو ہٹ کیا تاہم ملزمان کی کارایل ای ڈی 864 الٹ گئی ،موٹروے پولیس نے ملزم سلمان کو گرفتار کر لیا جس نے اقرار کیاکہ وہ اغوابرائے تاوان کی واردات کررہے تھے۔

اسی طرح میر داد مافی کے قریب کارایل ای بی4631 میں سوار چار ملزمان نے ایک سوزوکی کار کوفائرنگ کرکے روکنے کی کوشش کی، موٹر وے پولیس کے پیچھا کرنے پرملزمان نے فائرنگ کر دی ،جوابی فائرنگ اور تعاقب کی وجہ سے ملزمان کی کار ایک درخت سے ٹکرا گئی،جس سے تین ملزمان زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔