موٹر وے نواز شریف، میٹرو بس شہباز شریف کا تاریخی کارنامہ ہے۔ اظہار بخاری
Posted on February 8, 2014 By Majid Khan اسلام آباد
راولپنڈی : چئیرمین امن کمیٹی معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ موٹر وے نواز شریف، میٹرو بس شہباز شریف کا تاریخی کارنامہ ہے۔ ان دو بھائیوں نے ملک کو ترقی کی منزل سے جوڑ رکھا ہے۔ حکومت ایسے منصوبے بنائے سڑک پر گاڑیاں نظر آئیں، بے روز گار گھومتے نظر نہ آئیں۔وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب بھر میں مثالی ترقی ہو رہی ہے۔
پلوں اور وسیع سڑکوں کی تعمیرسے راولپنڈی خوبصورت شہر بن جائے گا۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف، لاھور میں تعمیر ہونے والی میٹرو بس کی طرز پر راولپنڈی و اسلام آباد میںمیٹرو بس تعمیر کر کے اھلیان راولپنڈی کا درینہ مطالبہ پورا کریں۔ پاکستان کو بھی ایسے ہی سیاست دانوں کی ضرورت ہے، جو ملک کو ترقی کی منزل کی طرف رواں دواں رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اظہار بخاری نے کہا تعمیری منصوبوں کے ساتھ ساتھ بے روز گار نوجوانوں کیلیے بھی روز گار مہیا کرنے کی پالیسی مرتب کی جائے ۔کیونکہ نوجوان طبقہ ہاتھوں میں ڈگریاں تھامے سڑکوں پر در درکی ٹھوکریں کھاتا پھر رہا ہے لیکن اسے روزگار میسر نہیں ہوتا۔ جب نوجوان کو روزگارنہیں ملے گا، تو امن و ترقی کے شگوفے کیسے کھلیں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com