لاہور (جیوڈیسک) آئی جی موٹر وے ذوالفقار چیمہ کاکہناہے کہ بدقسمتی سے کچھ عرصے سے ہر ادارہ زوال پذیر ہے، موٹر وے پولیس بھی اپنا معیار قائم نہیں رکھ سکی تھی، تاہم اسے اب بحال کیا جائے گا۔ آئی جی موٹروے لاہور میں روڈ سیفٹی ڈے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سالانہ 12 ہزار سے زائد افراد حادثات میں اپنی جانیں گنوا بیٹھتے ہیں جو دشمنیوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔ ذوالفقار چیمہ کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی مہمات چلائی جاتی ہیں لیکن پاکستان میں اس بارے میں کچھ نہیں ہو رہا۔