فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے چوہدری فقیر حسین ڈوگر پی پی7 6 مسلم لیگی رہنماوسا بق لبیر کو نسلر عبد الغفار انصا ری سا بق نا ظم یو نین کو نسل 229چو ہدری ارشا د احمد ایڈووکیٹ ،نے کہا ہے کہ فیصل آباد گوجرہ موٹر وے حکومت کا بہترین فلاحی منصوبہ ہے جس سے لاکھوں لوگوں کو اپنی منزل تک پہنچنے میں آسانی ہوگی اور وقت کی بچت ہوگی۔
وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ہدایت پر قائمقام گورنر رانا محمد اقبال نے فیصل آباد گوجرہ موٹر وے منصوبے کا افتتاح کر کے ملک کی ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے ۔اس علاوہ دیگر میگا پرو جیکٹ کا آغاز ہو چکا ہے ان قریب ہمارا ملک ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھرا ہو جائے گا۔
وزیر اعطم نے چیئر مین سینٹ رضا ربانی کو منتخب کر کے میثاق جمہوریت پر عملدرآمد کو یقینی بنایا۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کراچی موٹر وے منصوبے کا افتتاح کر کے ملک کی ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے ۔موٹر ویز کا جال ملک بھر میں بچھایا جائے گا۔
اس جدید شاہراتی نیٹ ورک سے ملکی معیشت کو ترقی ملے گی اور اس سے ملک میں روز گاری کے نئے مواقع پیدا ہونگے ا ور اس کے علاوہ ملک میں لوڈشیدنگ کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ کوئلے، سولر، ہائیڈل، ایل این جی اور ہوا کے ذریعے بجلی پیدا کر نے جیسے میگا پر وجیکٹ پر کام کا آغا ز ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف صوبے کی ترقی کے لیے دن رات کوشاں رہتے ہیں۔حقیقی معنوں میں میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف ہی ملکی مسائل حل کر نے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ مما لک صف میں کھڑا ہوگا۔