ارجنٹائن موٹو جی پی، مارک مارکیز نے پریکٹس سیشن میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

Argentine Motu GP

Argentine Motu GP

بیونس آئرس (جیوڈیسک) دفاعی چیمپئن اور چیمپئن شپ لیڈر مارک مارکیز نے ارجنٹائن موٹو جی پی ریس کے پریکٹس سیشن میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ورلڈ چیمپئن سپین کے مارک مارکیز بہترین رائیڈر کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کر کے سرفہرست رہے، صفر اعشاریہ ایک سات صفر سیکنڈ کے فاصلے سے سپین ہی کے ڈینی پیڈروسا دوسرے اور الیکس ایسپارگارو تیسرے تیز ترین رائیڈر قرار پائے۔

موٹو ٹو ایونٹ کے پریکٹس سیشن میں بھی رائیڈرز کی کارکردگی نمایاں تھی۔ فرانس کے جان زارکو مقررہ لیپس کو تیز ترین مدت میں مکمل کر کے سرفہرست رہے۔جرمنی کے جوناس فولجر کی دوسری اور سوئزرلینڈ کے ڈومینیک کی تیسری پوزیشن رہی۔