مولائے کائنات علی ابن اطالب نے مشکل ترین حالات میں بھی امت محمدی کی وحدت کو پارا پارا ہونے سے بچا لیا، علامہ علی شیر انصاری
Posted on July 30, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
شب ضربت مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹریٹمیں منعقدہ ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے علامہ علی شیر انصاری نے کہا کہ مولا علی تاریخ کے وہ مقتول ہیں جنھوں نے اپنے قاتل کو شربت پلا کر اخلا ق حسنہ کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ مولا علی کے خلاف سازشوں کا یہ عالم تھا کہ جب شام میں دوران نماز حضرت علی کی شہادت کی خبر لوگوں تک پہنچی تو لوگوں انگشت بدندان ہو کر پوچھتے تھے کہ حضرت علی کا مسجد میں کیا کام تھا۔
علامہ علی شیر انصاری کا کہنا تھا امام علی کا دور حکومت میں عدل و انصاف کا بول بالا تھا۔ فصاحت و بلاغت میں آپ کا کوئی ثانی نہیں تھا جس کی مثال آپ کے خطبات کا مجموعہ نہج البلاغہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوفہ کے مکینوں پر یہ انکشاف آپ کی شہادت کے بعد ہوا کہ آپ کہیں مسکینوں اور مستحق گھرانوں کی کفالت کرتے تھے۔