واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی رپورٹ کے مطابق ہر موضوع پر ’باشن‘ جھاڑنے والے اور رائی کو پہاڑ بنانے والے مودی وزیر اعظم بننے کے بعد مسلسل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں جن پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مودی انتخابی مہم کے دوران ہر قومی اور مقامی مسئلے پر بولے، انہوں نے تقاریر کیں، ٹوئٹس کئے اور فیس بک پر بھی کافی سرگرم رہے۔ رپورٹ کے مطابق اب بھارتی میڈیا، سیاستدانوں، پنڈتوں اور اپوزیشن جماعتوں نے بھی پوچھنا شروع کر دیا ہے کہ آخر بھارتی وزیر اعظم کی اس قدر گہرائی خاموشی کا مطلب کیا ہے۔
یاد رہے کہ مودی ہمیشہ اپنے خیالات اور نظریات کا پرچار کرنے والے سیاستدان رہے ہیں۔ واضح رہے کہ مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعدکئی سنگین نوعت کے واقعات ہو چکے ہیں جنہوں نے بھارتی شہریوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے لیکن بھارت کے نو منتخب وزیراعظم نریندر مودی بالکل خاموش ہیں۔