پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) لنڈی کوتل خیبر نیکی خیل تکیہ کے مقام پر 14 اگست جشن آزادی کے خوشی میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادر یاور کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل رضوان نذیر نے پہاڑ پر بنائے جانیوالے سب سے بڑے پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کا افتتاح کر دیا۔
پیرنورالحق قادری نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آزادی ایک بڑی نعمت ہے،عوام محب وطن قبائلیوں نے ہمیشہ مشکل حالات میں پاکستان کے سلامتی اور سرحدوں کی حفاظت کے لئے قربانیاں دی ہیں،ملک اور علاقے میں پاک فوج ،سیکورٹی فورسز، مشران اور عوام کی قربانیوں سے امن قائم ہواہے،آئندہ بھی قبائلی عوام کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
واضح رہے کہ زڑگے پاکستان کے چیئر مین شاکر آفریدی کی طرف سے پہاڑ پر بنائے جانے والے سبز ہلالی پرچم کی لمبائی 450 فٹ اور چوڑائی 350فٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف سازش کرنیوالے کھبی بھی کامیاب نہیں ہونگے پاکستان قیامت تک سلامت اور قائم رہیگا، پیرنورالحق قادری نے کہا کہ لنڈی کوتل زڑگئے پاکستان کے چیئر مین نے شاکر آفریدی نے 2019 میں دنیا کا سب سے بڑا سبز ہلالی پرچم،2020 میں جشن آزادی کی خوشی میں سب سے بڑا کیک اورآج لنڈی کوتل خیبر زخہ خیل کے پہاڑ پر پاکستان کا سب سے بڑا سبز ہلالی پرچم بنایا ہے جوکہ پاکستان کے ساتھ محبت اور قربانی کا بڑا ثبوت ہے جس پر ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل رضوان نزیر نے شاکر آفریدی کو 50 ہزار روپے نقد انعام دیا۔