لاہور: ڈنمارک، اسٹریلیا میں دوبارہ گستاخانہ خاکے چھپنے اور پیرس احتجاج میں توہین آمیز خاکوں کی موجودگی اور فرانسیسی اخبار میں دس لاکھ گستاخانہ خاکے چھاپنے کے اعلان کے خلاف غیرت ایمانی کے اظہار کیلئے تحریک صراطِ مستقیم پاکستان کے زیر اہتمام کل 15 جنوری بروز جمعرات دِن 1 بجے پنجاب اسمبلی تا امریکی سفارت خانہ تک ناموس رسالت ریلی نکالی جائے گی۔
جس میں سربرہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی ، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی مہتمم جامعہ نعیمیہ ، صاحبزادہ رضائے مصطفےٰ نقشبندی، صدر تحفظِ ناموس رسالت محاذ ، علامہ سید خرم ریاض شاہ سربراہ بزم مشتاقان رسولۖ ، حاجی شفیق کیلانی، سید اصغر علی شاہ ، مولانا محمد صدیق مصحفی، مولانا عبدالکریم جلالی، مولانا فرمان علی نقشبندی، علامہ فیاض قادری، مولانا مرتضیٰ علی ہاشمی سمیت اہلسنت وجماعت ، علماء و مشائخ و دیگر سنی تنظیمات کے قائدین خصوصی شرکت کریں گے۔ دریں اثناء