قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر کے زیر اہتمام عوامی دعوت افطار

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر کے تحت عظیم الشان دعوت افطارکا اہتمام کیا گیا جس میں متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی ،کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین ،حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان ،اراکین صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی ،نشاط محمد ضیاء قادری ،سابق حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ندیم مقبول ،نثار پہنور ،ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر اور تمام یونٹ کے ذمہ دران کارکنان ،مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء اکرام ،سیاسی و سماجی رہنمائ،علاقہ معززین و عمائدین اور تاجر تنظیموں کے نمائندوں ،بلدیہ کورنگی شاہ فیصل زون ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سمیت مختلف محکموں کے افسران کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

افطار سے قبل خصوصی دعائیہ تقریب میں قائد تحریک محترم الطاف حسین کی صحت و تندرستی ،درازی عمر اور پاکستان کی ترقی و سلامتی ،فلسطینی مسلمانوں پر ظلم بر بریت کے خاتمے کے لئے دعاء کی گئی۔

MQM Shah Faisal Sector

MQM Shah Faisal Sector