قائد تحریک الطاف حسین پر عوامی اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچنے دینگے۔ نشاط ضیاء قادری
Posted on February 14, 2014 By Majid Khan اسلام آباد
کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ریتا پلاٹ نمبر 2 کے عوام کو سیوریج مسائل سے نجات دلا دیا عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی موقع پر پہنچ گئے اور اپنی نگرانی میں ناکارہ و بوسیدہ لائنوں کو تبدیل کرا کر نئی سیوریج لائنوں کی تنصیب کراکر طویل عرصے سے سیوریج سسٹم کے ناقص نظام کے حوالے سے درپیش عوامی مسائل کو حل کرادیا اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین پر عوامی اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچنے دیا جائے گا قائد تحریک کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے بلا تفریق رنگ و نسل عوامی خدمت ہمارا نصب العین ہے۔
انہوں نے عوام کو یقین دلا یا کہ عوام کو بنیادی علاقائی مسائل سے نجات دلا نے کے لئے حق پرست اراکین اسمبلی شب روز کوشاں ہیں رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی نظام کی عدم موجودگی اور شہری علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے لئے حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے شہری اور دیہی علاقے بنیادی علاقائی مسائل سے دو چار ہیں مگر ارباب اختیار کو اس کی کوئی پراہ نہیں انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ متحدہ قومی موومنٹ اقتدار میں ہو یا اپوزیشن میں عوامی خدمت اور عوام کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑے گی۔
عوام کے مسائل حل کرانے کے لئے ہر سطح پر باہمی تعاون کے ذریعے مسائل کو حل کرائے گی اس موقع پر انہوں نے اپنی نگرانی سیوریج لائنوں کی تنصیب کراتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مقامی افسران کو ہدایت کی کہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے بڑھتے ہوئے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی ۔اس موقع پر ریتا پلاٹ کے مکینوں نے سیوریج سسٹم کی درستگی اور عوامی مسائل کے حل پر حق پرست قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com