تحریک عدم اعتماد پر لا تعلقی، نواز شریف کا مشکور ہوں، وزیراعظم آزاد کشمیر

Chaudhry Abdul Majeed

Chaudhry Abdul Majeed

اسلام آباد (جیوڈیسک) آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد سے اظہار لاتعلقی پر نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے، کہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کے قائد نے دوسروں کا مینڈیٹ تسلیم کرنے کا وعدہ پورا کر دیا۔ اسلام آباد میں ذرائع کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت کے 5 سال پورے کرانے میں نواز شریف کا اہم کردار تھا اور اب انہوں نے آزاد کشمیر میں ہونے والی سازش کو بھی ناکام بنا دیا ہے۔

چوہدری عبد المجید کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان آزاد کشمیر میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دے، وہ تعاون کیلئے تیار ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی سازش کرنے والوں کیلئے پیپلز پارٹی کے دروازے اب ہمیشہ کیلئے بند ہو چکے ہیں۔