راولپنڈی (جیوڈیسک) پنجاب یا خیبرپختونخوا میں شعبہ خواتین میں اہم ذمہ داری ملنے کاامکان ہے۔ انہوں نے یہ فیصلہ پیپلزپارٹی کے رہنما گلزاراعوان کی جانب سے پارٹی میں شمولیت کی دعوت کے بعد کیا۔ مسرت شاہین نے پیپلزپارٹی کے سینئررہنما گلزاراعوان سے ملاقات کی۔
وہ انہیں تحریک مساوات میں شمولیت کی دعوت دینے آئی تھیں تاہم گلزاراعوان نے انہیں کہاکہ آپ پی پی پی میں شامل ہوکر ملک وقوم کی بہترخدمت کرسکتی ہیں جس پر مسرت شاہین پیپلزپارٹی میں شمولیت پرآمادہ ہوگئیں جس کے بعد گلزاراعوان نے راجہ عمران اشرف اور منظوراحمدوٹو سے موبائل فون پر ان کی بات کروائی۔