لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف نے پنجاب میں غیر جماعتی بلدیاتی انتحابات سمیت نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی دیگر شقوں کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا کہ غیر جماعتی حیثیت سے بلدیاتی انتخابات غیر آئینی اور غیر جمہوری ہیں۔
نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے ذریعے تعلیم اور صحت کی اتھارٹیز کو مقامی حکومتوں کے کام میں براہ راست مداخلت ہے۔ مقامی حکومتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مدت کی تکمیل طے شدہ شیڈول کے مطابق یقینی بنائی جائے۔ چیئرمین یا وائس چیئرمین کی صوبائی حکومت کے ذریعے برطرفی کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔