کراچی (اسٹاف رپورٹر ) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان سولنگی اتحاد کی جانب سے منعقدہ ”کشمیر بنے گا پاکستان “ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنما¶ں امیر علی سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی و دیگرمقررین نے کہا کہ کشمیر کی آزادی ہی ہماری بقاءکی ضمانت اور ”کشمیر بنے گا پاکستان“ کا ماٹو تکمیل پاکستان کی علامت ہے۔
آج یوم یکجہتی کشمیر اسی جذبے کے ساتھ منایاجانا چاہئے تا کہ کشمیری عوام آزادی کی یقینی منزل تک جلد پہنچ سکیں۔ آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر حکمران مسلم لیگ (ن) کو آزاد کشمیر اسمبلی کے آنیوالے انتخابات میں کشمیر میں محض اپنی حکومت کی تشکیل کاگیم پلان ترتیب دینے کی بجائے بھارت کی جانب سے غضب کئے گئے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو عالمی فورموں پر تسلیم کرانے اور یو این قراردادوں کی روشنی میں کشمیر میں استصواب کے اہتمام کیلئے بھارت پر عالمی دباﺅ بڑھانے کی حکمت عملی تیار کرنی چاہئے۔
کیونکہ پاکستان کی جانب سے یکجہتی اور اخلاقی حمایت ہی کشمیری عوام کا حوصلہ ہے اور کشمیر کی جدوجہد آزادی کا ساتھ نبھانے کا پاکستانی قوم کا عہد ہی وہ حرارت ہے جو کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو گرم رکھے ہوئے جس کی وجہ سے تحریک آزادی کشمیر منطقی انجام کی جانب بڑ ھ رہی ہے۔