تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا، نیٹو سپلائی کی بندش اور بلدیاتی الیکشن پر لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ لاہور میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت طالبان سے مذاکرات کی حامی ہے۔
اجلاس میں سے مذاکراتی عمل اور طالبان کے نئے امیر کے بعد تبدیل ہوئی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی کو روکنے کے حوالے سے تحریک انصاف اپنے موقف پر قائم ہے، آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سپلائی روکنے کا اختیار استعمال کریں گے۔
تحریک انصاف کے وائس چئیر مین شاہ محمود قریشی نے ملتان میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملے ملکی خود مختاری کے خلاف ہیں، حکومت ان پر دوٹوک موقف اپنائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت سے امن مذاکرات متاثر ہوئے ہیں، حکومت موجودہ صورتحال پر عوام کو اعتماد میں لے۔