تحریک انصاف نے انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان کردیا

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد(جیوڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیملی لیمیٹڈ کمپنیوں کو بھی ان کی طرح جمہوری انداز میں پارٹی انتخابات کروا کر نوجوان قیادت کو سامنے لایا جائے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ ان کی جماعت نے پینتیس فیصد سے زائد انتخابی ٹکٹ چالیس سال سے کم عمر افراد کو دیے ہیں۔ پہلے ستر لاکھ اراکین نے اسی ہزار کونسل ممبرز چنے جنہوں نے آٹھ سو ٹکٹس کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے فیملی لیمٹڈ کمپنیوں کو پارٹی انتخابات کرانے پر مجبور کردیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ان کی جماعت نے کسی بھی بڑی شخصیت کے رشتہ دار کو ٹکٹ یا خصوصی نشستوں سے نہیں نوازا ہے ۔ پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم میں بڑا پیسہ بنایا جاسکتا ہے مگر تحریک انصاف کے دو سو پچاس سے زائد سے اراکین ایسے ہیں۔

جو اپنی انتخابی مہم چلانے کی استطاعت بھی نہیں رکھتے جس کے لیے پارٹی نے فنڈ ریزنگ کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا صدر زرداری خود بیڑہ غرق کرچکے ہیں۔ پنجاب میں صرف ن لیگ سے مقابلہ ہوگا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں انقلاب آچکا ہے اور ورلڈ کپ انیس سو بانوے کے طرح موجودہ انتخابات میں نئے کھلاڑیوں کی مدد سے نیا پاکستان بنایا جائے گا۔