پشاور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا نے آٹھ میں سے چھ وزرا کے ناموں کی حتمی منظوری دیدی۔ وزرا کے محکموں کا اعلان 5 جون کو کیا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ کے چھ وزرا کے ناموں کی صوبائی پارلیمانی پارٹی نے منظوری دیدی ہے۔
ان وزرا میں شوکت علی یوسف زئی، شاہ فرمان، ڈاکٹر امجد، علی امین گنڈاپور، عاطف خان اور اسرار اللہ گنڈاپور شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق مزید دو وزرا کے ناموں کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔ وزرا کو محکمے 5 جون تک تفویض کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق نئی صوبائی کابینہ 5 جون کو حلف اٹھائے گی۔