تحریک انصاف کے قومی وطن پارٹی اور جماعت اسلامی سے معاملات طے

PTI

PTI

پشاور(جیوڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے دعوی کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کیلئے قومی وطن پارٹی اور جماعت اسلامی سے معاملات طے پاگئے ہیں۔تحریک انصاف کے مختلف جماعتوں اور آزاد ارکان سے رابطے اور قائدین کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے ذرائع کے مطابق وزیر اعلی کیلئے صوبائی صدر اسد قیصر اورسینئر رہنما پرویز خٹک میں سے کسی کے نام پر اتفاق رائے نہیں ہوا ہے۔ جبکہ اسپیکر کیلئے کسی نام کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

ذرائع مطابق وزراتوں کے فیصلے اور مختلف جماعتوں کے ساتھ اتحاد کے حوالے سے پی ٹی آئی کا پارلیمانی اجلاس آج شام چھ بجے پشاور میں منعقد ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت سازی کے حوالے سے حتمی فیصلے متوقع ہیں۔