تحریک انصاف خیبر پختونخوا نے احتجاج کی کال واپس لے لی

PTI

PTI

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصافخیبر پختونخوا نے لاہور میں کارکنوں پر تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف دی گئی احتجاج کی کال واپس لے لی۔ لاہور میں گزشتہ روز تحریک انصاف کے صوبائی رہنماں کی گرفتاری کے خلاف خیبر پختونخوا میں آج احتجاج کا اعلان کیا تھا لیکن گرفتار رہنماں اور کارکنوں کی رہائی کے بعد احتجاج کا فیصلہ موخر کر دیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر صحت اور پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ کارکنوں کی رہائی کے بعد احتجاج کا فیصلہ موخر کیا ہے لیکن اگر مستقبل میں بھی پنجاب حکومت اسی ڈگر پر چلی تو بھرپور احتجاج کریں گے۔