تحریک انصاف لالہ موسیٰ کے راہنمائوں کا پشاور دھماکوں میں معصوم لوگوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس
Posted on September 24, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
لالہ موسیٰ: پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ کے راہنمائوںنوازش علی شیخ ایڈووکیٹ، حاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ، ڈاکٹر اکرام الرحمن ہاشمی، سید حسن رضا شاہ گیلانی، سہیل نواز خان،غلام عباس بھٹہ،نوید اختر قریشی ایڈووکیٹ، مرزا قمر الزمان ایڈووکیٹ، قاری عمر دراز، چوہدری امانت علی آف خواص پور، طاہر رفیق بٹ آف شاہ سر مست ،میاں کبیر احمد آف کوٹلی شاہ جہانیاں، آئی ایس ایف کی ڈسٹرکٹ کمیٹی کے ہیڈ مرزا خرم شہزاد، محمد شہباز بٹ۔
فرقان جاوید،مبشر بٹ اوردیگر ممبران نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سانحہ پشاور پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے، مسیحی بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ تمام پاکستانی اس ظلم و بربریت پر غم ناک ہیں۔ معصوم لوگوں کی قیمتی جانوں کے نقصان کا ازالہ نہیں کیا جا سکتا۔ دہشت گرد پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے مذہب اور فرقہ واریت کو ٹارگٹ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے صرف پاکستانیوں کا نقصان ہو رہا ہے اس واقعے سے دنیا بھر میں پاکستان کا امیج بری طرح متاثر ہوا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اب صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے حکومت دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے اقدامات کرے۔