تحریک انصاف کے رہنماء کاشف منور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ضلع گجرات میں تحریک انصاف آج سب سے مضبوط جماعت بن چکی ہے

گجرات: تحریک انصاف کے رہنماء کاشف منورنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ضلع گجرات میں تحریک انصاف آج سب سے مضبوط جماعت بن چکی ہے بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار بھاری اکثریت سے جیتیں گے۔ پنجاب کو فتح کرنے کے دعوے کرنے والوں کو اپنی حیثیت کا علم ہو گیا ہے۔

عوام تین ماہ میں ہی مسلم لیگ ن اور اس کے شیر سے تنگ آ گئے ہیں مسلم لیگ ن کاشیر بجلی ، گیس، ہرشے کھاگیا ہے اور ہرطرف بحران ہی بحران نظر آتے ہیں۔ کاشف منور نے کہا کہ حکمرانوں کو اتنے ظلم کرنے چاہیے جتنے وہ کل برداشت کر سکیں۔

خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف مثالی حکومت کرکے دکھائے گی۔ ہمارے قائد عمران خان کے مطالبات کو وزیر اعظم میاں نواز شریف سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین نے تسلیم کیا ہے طالبان کے ساتھ پہلے مذاکرات ہو نے چاہیں، مذاکرات ناکام ہو جائیں تو جنگ کر نی چاہیے۔