تحریک انصاف کا لوڈشیڈنگ کے خلاف آج واپڈا ہاوس کا گھیراو موخر

PTI Load Shedding

PTI Load Shedding

پشاور (جیوڈیسک) تحریک انصاف نے لوڈشیڈنگ کے خلاف آج واپڈا ہاوس کا گھیراو اور احتجاج کو موخر کردیا ہے۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے وفاقی حکومت سے رابطہ کرنے اور اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کے مطابق صوبے میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف آج احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

تاہم وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے وفاقی وزیر اور سیکرٹری پانی و بجلی سے رابطہ کرنے اور اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لئے احتجاج موخر کر دیا ہے۔ وزیراعلی پرویز خٹک صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق وفاقی حکومت کو آگاہ کریں گے جبکہ متعلقہ حکام سے رابطہ کرنے کے بعد احتجاج اور لائحہ عمل سے متعلق آج دوپہر پریس کانفرنس کریں گے۔