تحریک انصاف نے ایم کیو ایم کے دعوے کا جواب دے دیا

PTI

PTI

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے وکلا نے ایم کیو ایم کی جانب سے ہتک عزت کے دعوے کا جواب دے دیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے حامد خان نے ہتک عزت کے دعوے کے جواب میں کہا کہ ہتک عزت کا دعوی غیر قانونی ہے۔

دعوی نہیں بنتا۔ ڈاکٹر فاروق ستار کی کوئی قانونی حیثیت نہیں کہ وہ الطاف حسین کی جگہ نوٹس جاری کر سکیں۔ الطاف حسین غیر ملکی ہیں اور ان کا ایم کیو ایم سے بھی کوئی تعلق نہیں۔