تحریک انصاف کے تنظیمی اور حکومتی عہدے آج سے الگ ہو جائیں گے

PTI

PTI

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کیتنظیمی اورحکومتی عہدے آج سے باقاعدہ الگ ہو جائیں گے۔ پارٹی کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں رہنما اپنا اپنا تنظیمی عہدہ چھوڑنے کااعلان کریں گے۔ اسلام آباد میں اجلاس کی صدارت پارٹی چیئرمین عمران خان کریں گے تحریک انصاف کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

جس میں سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے دیگر اراکین بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں خیبر پختونخواہ کے وزیراعلی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف پرویز خٹک اور سپیکرصوبائی اسمبلی اسد قیصر اپنا اپنا تنظیمی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کے نئے سیکرٹری جنرل کے لئے جہانگیر ترین کانام زیر غور ہے۔