کراچی(جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی منور حسن کا کہنا ہے کہ صدارتی امیدوار ممنون حسین اور وجیہہ الدین دونوں میرٹ پر ہیں لیکن تحریک انصاف سے قربت کی وجہ سے وجیہہ الدین کو ووٹ دیں گے۔ میں دعوت افطار کے بعد ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے منور حسن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف اگر دہشت گردوں کو پناہ دیں گے تو پھر کراچی سے ووٹ طلب نہ کریں۔
مسلم لیگ ن نے ایم کیو ایم کو حکومت میں شامل کیا تو اے پی سی کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ منور حسن کا کہنا تھا کہ مصر میں مسلمانوں کے قتل پر عالمی دنیا خاموشی ترک کر دے۔ جمہوری طریقے سے دینی جماعتیں برسر اقتداد آتی ہیں تو انہیں تسلیم نہیں کیا جاتا۔ امریکا کے قول و فعل میں تضاد ہے۔