لاہور(جیوڈیسک)لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کواطلاع کے بغیر شہر میں ریلیوں کے انعقاد پر نوٹس جاری کر دیے۔ڈی سی او لاہور رضوان محبوب نے ہفتے کی رات بغیر پیشگی اطلاع عمران خان کی ریلی پر تحریک انصاف لاہور کے صدر علیم خان اور اتوار کی ریلی۔
پاکستان عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رحیق عباسی کو شو کاز نوٹسز جاری کر دیے ہیں دونوں سیاسی جماعتوں نے ہفتہ کی شب اور اتوار کے روز نکالی گئی ریلیوں کے روٹ سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ نہیں کیا جس سے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا ہوئیں اور لوگوں کا مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق دونوں سیاسی جماعتوں نے ضابطہ اخلاق کی دفعہ سینتیس اور اڑتیس کی خلاف ورزی کی ہے۔ دونوں جماعتوں کے رہنماوں سے تین دن میں جواب طلب کیا گیا ہے۔