لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اور کارکن دوبارہ مال روڈ پر جمع ہو گئے ہیں اور مال روڈ دوبارہ بلاک کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور کارکنان گرفتاری کے بعد رہا ہونے کے بعد دوبارہ مال روڈ پر جمع ہوگئے ہیں۔
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے رہا ہونے کے فوری بعد یہ اعلان کیا تھا کہ تحریک انصاف کی تمام ضلعی ذرائع پریس کلب کے باہر مظاہرے کریں گی۔