تحریک انصاف کو ووٹ دینے والوں کی شامت آ گئی

چکوال : تحریک انصاف کو ووٹ دینے والوں کی شامت آ گئی مقامی ایم این اے نے انتقامی کاروائیاں اپنانے کے ساتھ ساتھ ووٹ نہ دینے کا بدلہ لینے کے لیے واپڈا کو استعمال کرنا شروع کر دیا۔معلوم ہوا ہے کہ جہاں پر تحریک انصاف کو ووٹ زیادہ ملے ہیں وہاں پر لوڈ شیڈنگ کے علاوہ لوگوں کو دو دو چار دن بجلی کی بندش کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

واپڈا اہلکار سرعام ٹرانسفارمر کے فیوز اتارکر چلے جاتے ہیں اور پھر دو دن بعد واپس آتے ہیں۔ محلہ پرانی سبزی منڈی میں گزشتہ دو ہفتوں سے یہی صورتحال جاری ہے کئی دیہاتوں میں بھی اسی طرح کی شکایات دیکھنے میں آئی ہیں۔

جناح کالونی ڈھکوروڈ اور یونین کونسل دو کے علاقوں کے ساتھ ساتھ چھپڑ بازار کے تاجروں کے ساتھ بھی انتقامی کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔اور جن لوگوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دئیے تھے ان کی بجلی دو دو دن تک بند رکھی جاتی ہے۔دوسری جانب بجلی کی طویل ترین بندش سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں اور دور دور تک کوئی امید نظر نہیں آتی۔